حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرس کی ہڑتال موخر

   

سری نگر: کشمیر ٹرانسپورٹرس ویلفئر ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ شبانہ مذاکرات کے بعد بدھ کی ہڑتال کال کو موخر کر دیا ہے ۔بتادیں کہ ٹرانسپورٹرس نے اپنے مطالبات منوانے کے حق میں 30 مارچ کو وادی میں مکمل چکہ جام کا اعلان کیا تھا۔حکومت اور ٹرانسپورٹرس کے ساتھ جموں میں منگل کے روز منعقدہ میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئی تھی تاہم بعد ازاں طرفین کے درمیان شبانہ ایک اور میٹنگ ہوئی۔