حیدرآبادمیں پھنسے ہوئے مہاجرین کوریاست کی خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ ان کے آبائی مقام پہنچانے کاکام ہنوز جاری۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نفاذ کردہ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے سب سے برا حال ریاست میں پھنسے ہوئے مہاجرین ورکرس کا ہے‘ جو مسلسل اپنے آبائی مقامات کو پہنچنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہہ سے کام کاروبار بند ہے اور مہاجرین ورکرس کو بے شمار معاشی پریشانیو ں کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔

ایسے میں ریاستی حکومت نے مہاجرین ورکرس کو ان کے آبائی مقامات کو پہنچنے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس کے پیش نظر سینکڑوں کی تعداد میں مہاجرین ورکرس کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ ان کے آبائی مقامات کو پہنچانے کا کام بدستور جاری ہے۔

ہفتہ 23مئی کے روز بھی خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ مہاجرین ورکرس جن کا ریاست اترپردیش‘ بہار‘ مغربی بنگال‘ اتراکھنڈ وغیرہ سے ہے روانہ کیاگیا ہے۔

ریاستی چیف سکریٹری سومیش کمار ائی اے ایس نے مذکورہ ٹرینوں کو ہری جھنڈی دیکھاکر روانہ کیا۔ پیش ہے سیاست ڈاٹ کام کی یہ خصوصی رپورٹ

YouTube video