حیدرآباد۔ ائی پی ایس افیسر کے بیٹے کی شادی میں کویڈ قواعد کی خلاف ورزیاں ائی منظرعام پر

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں خدمات انجام دینے والے سینئر ائی پی ایس افیسر اپنے بیٹے کی شادی میں لاک ڈاؤن کی تحدیدات کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات کے بعد بڑی مصیبت میں دیکھائی دے رہے ہیں‘ جو بہت زیادہ شیئر کی گئی ہے۔

راجیو ترویدی ڈائرکٹر جنرل برائے محابس نے پیر کی شام پرانے شہر حیدرآباد کے چند ولال بارداری کی ایک تقریب گاہ میں اپنے فرزند کی شادی کی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران پیش ائی اس شادی نے سب کو حیران کردیا ہے‘ نہ صرف اس وقت جب کئی تحدیدات نافذ العمل ہیں‘ مگر اس لئے بھی کہاکہ ریاست کے کئی بڑے اعلی عہدیداروں نے مبینہ طور پر اس تقریب میں شرکت کرنے کے لئے الزامات کی وجہہ سے بھی یہ کافی چرچا میں ہے۔

مذکورہ تقریب گاہ کاماٹی پور ہ پولیس اسٹیشن حدود میں آتی ہے۔بڑ ے پیمانے پر شادی کی تقریب منعقد کرنے کے علاوہ ایک آرکسٹرا‘ ایک بیانڈ اور پٹاخے بھی جلائے جانے کے علاوہ شادی کی تقریب رات دیر گئے تھے جارہے رہنے کا مختلف رپورٹس میں ذکر بھی ہے۔


تقریب گاہ کے باہر جلائے جانے والے پٹاخوں اور مہمانوں‘ ذاتی عملہ او رسکیورٹی کی تقریب گاہ میں موجودگی پر مشتمل متعدد ویڈیوز سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ہیں۔

مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے تقریب کے کچھ ویڈیوز بھی شیئر کئے ہیں۔ نیوز منٹ کی ایک رپورٹ میں خان نے کہاکہ جیسے ہی شادی کی تقریب کے متعلق انہیں جانکاری ملی تو انہوں نے کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں سے ربط کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے خان کے فون کالس کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے سوال کھڑا کیاکہ”کیا قانون تمام کے لئے ایک نہیں ہے کیا؟“۔

درایں اثناء کاماٹی پورہ پولیس نے کہاکہ انہو ں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے ضمن میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیاہے۔نیوز میٹر نے کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشن کے سی ائی جی رام بابو کے حوالے سے کہاکہ”ہم اس معاملے کی جانچ کررہے ہیں اور اس کے حساب سے آگے کی کاروائی کریں گے“۔


ائی پی ایس افیسر نے الزامات کو کیا مسترد
تاہم سوشیل میڈیا پر تصویریں او رویڈیو بڑے پیمانے پرشیئر کئے جانے کے بعد راجیو ترویدی نے ان الزامات کو مسترد کردیاہے۔ ٹی این ایم نے ایک رپورٹ میں ترویدی کے حوالے لکھا کہ”جی او میں لکھے کوئی قواعدکی خلا فورزی نہیں کی گئی ہے۔ جن الزامات کا ذکر کیاگیاہے وہ غلط ہیں“۔

انہوں یہ بھی کہاکہ فیملی کے صرف پانچ ممبرس ہی نے شادی میں شرکت کی اور موجود لوگو ں کی اکثریت جس میں دولہااو ردولہن بھی شامل ہیں کافی عرصہ قبل ہی ٹیکہ کے دونوں خوارکیں لے چکے ہیں۔

ترویدی نے کہاکہ ان کے بیٹے کی شادی دو دن قبل ہی ہوگئی تھی‘ مگر اس پر کوئی الزامات نہیں لگائے گئے ہیں۔ تاہم جب مقامی میڈیا نے ڈی جی پی مہیندر ریڈی سے شادی کے متعلق پوچھا اور ان کی موجدگی کے متعلق سوال کیاتووہ جواب دئے بغیر ہی آگے بڑھ گئے۔