حیدرآباد۔ بیو ی کی موت کے بعد تناؤ سے لڑنے والے شخص نے کی خودکشی

,

   

حیدرآباد۔ایک 45سالہ شخص نے کونڈا پور کے اپنے مکان میں خودکشی کرلی ہے۔ مبینہ طور پر کہاجارہا ہے بیوی سے موت سے دلبرداشتہ شخص نے یہ انتہائی اقدام اٹھایاہے۔

رپورٹس کے بموجب وہ بیوی کی موت کے بعد سے خود کو تنہا محسوس کررہاتھا۔آخر کار جمعرا ت کے روز مذکورہ شخص نے خودکشی کرلی۔

پھانسی لگاکر اس نے اپنی جان دیدی۔ نعش ملنے کے بعد اس کے بیٹے نے پولیس کو معاملے کی جانکاری دی ہے۔ گچی باؤلی پولیس نے ایک مقدمہ درج کیاہے۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد اس بات کی بھی جانکاری ملی ہے کہ مذکورہ شخص بیمار بھی تھا۔

مذکورہ شخص کا ایک بیٹا او ربیٹی ہیں۔ بیٹی کی شادی کے بعد وہ اپنے بیٹا کے ساتھ رہ رہاتھا