حیدرآباد۔ ریونت نے اویسی کے ”بھاگیہ لکشمی مندر آنے“ کا چیالنج کیاقبول

,

   

تاہم انہو ں نے ایک شرط رکھی‘ بھاگیہ لکشمی مندر آنے کے بعد وہ کچھ سوالات اکبر اویسی سے پوچھیں گے جس کا انہیں جواب دینا ہوگا۔


حیدرآباد۔ تلنگانہ کانگریس سربراہ اے ریونت ریڈی نے اے ائی ایم ائی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی کے چیالنج کو قبول کیاجس میں اویسی نے چارمینار کے دامن میں بھاگیہ لکشمی مندر آنے اور قسم کھانے کو کہاکہ وہ راشٹرایہ سیویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سے وابستہ نہیں ہے۔


قبل ازیں اس ماہ میں اکبر الدین اویسی نے الزام لگایاتھا کہ کانگریس کے ذریعہ بی جے پی نے تلنگانہ میں کانگریس کی قیادت کے لئے ریونت ریڈی کا انتخاب کرایاہے اور ٹی پی سی سی سربراہ سے کہا کہ وہ اس کو مستردکرنے کے لئے وہ بھاگیہ لکشمی مندر اجائیں۔

ریونت ریڈی نے کہاکہ ”میں تیارہوں بھاگیہ لکشمی مندر آکر قسم کھانے کے لئے۔ مجھے بتائیں تم کب مندر کا دور کرنے شروع کردئے۔

یہ ٹھیک ہے اگر وزیراعظم نریندر مودی‘ بی جے پی صدر کشن ریڈی یاکوئی اورمندر جاتا ہے“۔تاہم انہو ں نے ایک شرط رکھی‘ بھاگیہ لکشمی مندر آنے کے بعد وہ کچھ سوالات اکبر اویسی سے پوچھیں گے جس کا انہیں جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ”اے ائی ایم ائی ایم راجستھان‘ بہار اور ددیگر مقامات سے الیکشن کیوں لڑتی ہے اور بی جے پی کی الیکشن جتنے میں مدد کیوں کرتی ہے؟اگر آپ واقعہ مسلمانوں کی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو براہ کرم جاکر بی آر ایس کے صدر او رچیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کی گریبان پکڑیں اور 12فیصد مسلم ریزرویشن کے بارے میں پوچھیں“۔