حیدرآباد: رمضان کے موقع پر حلیم پر کروڑہا روپے کا کاروبار

,

   

حیدرآباد: پکوان اور کھانے کے شوقین رکھنے میں ساری دنیا میں شہرت رکھنے والا شہر حیدرآبادمیں رمضان میں حلیم پر کروڑہا روپے کا کاربار چلتا ہے۔ شہری افطار میں حلیم کھانے کو پسند کرتے ہیں۔ حلیم کے بغیر افطار ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ شہر کے ایک انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کی اطلاع کے مطابق شہر میں آٹھ سو کروڑ روپے کا کاروبار کیا جاتا ہے۔ حیدرآباد حلیم دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں بھیجا بھی جاتا ہے۔ ان میں امریکہ، دبئی اور سعودی عرب وغیرہ شامل ہیں۔

حلیم کے مشہو ہوٹلس پر افطار سے قبل حلیم حاصل کرنے والوں کا ہجوم لگ جاتا ہے۔ حلیم کی قیمت فی پلیٹ 150سے 190روپے تک ہے۔ پستہ ہاؤز کے مالک اور حیدرآباد حلیم میکرس ایسوسی ایشن سربراہ جناب ایم اے مجید نے بتایا کہ شہر میں تقریبا پانچ ہزار مختلف مقامات پر حلیم فروخت کی جارہی ہے۔ رمضان میں لوگ حلیم پر توجہ زیادہ دیتے ہیں اور بریانی کی مانگ میں کمی آجاتی ہے۔ مسٹر مجید نے بتایا کہ آج کل آن لائن ایپ کے ذریعہ سے بھی حلیم منگوایا جارہا ہے۔ ان ایپس میں سویگی، زوماٹو او راوبیر ایٹس وغیرہ شامل ہیں۔