ہائی کمشنر کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات ‘ مختلف امور پر غور
حیدرآباد 30 جنوری(سیاست نیوز) حیدرآباد سے آسٹریلیا کیلئے راست پروازوں کے آغاز کے علاوہ تعلیمی شعبہ میں آسٹریلیائی طریقہ کار کو اختیار کرنے اقدامات کئے جائیں گے۔ ہائی کمشنر آسٹریلیا مسٹر فلپ گرین نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران آسٹریلیائی ہائی کمشنر نے تلنگانہ اور آسٹریلیاء کے درمیان تعلقات کے فروغ کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ تلنگانہ میں زرعی ٹکنالوجی کے فروغ‘ ایکو ٹورازم ‘ شعبہ تعلیم کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ ہائی کمشنر آسٹریلیاء سے ملاقات میںچیف منسٹر کے ہمراہ وزراء ڈی سریدھر بابو‘ کونڈا سریکھا‘ جیون ریڈی ایم ایل سی و دیگر موجود تھے۔ ریونت ریڈی نے حیدرآباد سے آسٹریلیاء کیلئے راست پروازوں کے علاوہ دیگر تجاویز پر عمل کیلئے سنجیدہ غور کرنے کا تیقن دیا اور کہا کہ ریاست میں عصری ٹکنالوجی بالخصوص زراعت کیلئے ٹکنالوجی کا انتظام کرنے حکومت سنجیدہ ہے۔3