حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی فارما صنعت کو عالمی سطح پر اہم مقام

   

دولت مندوں کی فہرست ہورون انٹرنیشنل میں ادویات ساز جگہ حاصل کرنے میں کامیاب
حیدرآباد۔28۔مارچ(سیاست نیوز) عالمی سطح پر تیار کی جانے والی دولتمندوں کی فہرست ہورون انٹرنیشنل میںشہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات بالخصوص ادویات سازی کی صنعت سے تعلق رکھنے والوں نے جگہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہورون انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ دولت مند ترین افراد کی فہرست جو کہ گذشتہ دنوں جاری کی گئی ہے اس فہرست میں جن لوگوں نے مقام حاصل کیا ہے ان میں مرلی دیوی اور ان کا خاندان ہے جوکہ عالمی سطح پر 381 ویں نمبر پر 7 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ ہے جو کہ دیوی لیباریٹریز کے مالک ہیں۔ اسی طرح میگھا انجنیئرنگ انڈسٹریل انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے پی پچی ریڈی اس فہرست میں 536 واں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کی مجموعی دولت کے تعلق سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ 6بلین کے مالک ہیں۔ اسی کمپنی میگھا انجنیئرنگ انڈسٹریل انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے پی وی کرشنا ریڈی نے بھی 6بلین کے ساتھ 561 واں مقام اس فہرست میں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔جوپلی رامیشور راؤ مائی ہوم 4بلین کے ساتھ 942ویں مقام پر ہیں۔اربندو فارما کے پی وی رام پرساد ریڈی 3 بلین کے ساتھ 1024ویں نمبر پر ہیں ۔ بی پارتھا سارتھی ریڈی ہیٹیرو لیابس 3بلین کے ساتھ 1024 ویں نمبر پر ہیں۔ کے ستیش ریڈی ڈاکٹر ریڈی لیباریٹریز نے ہورون کی عالمی فہرست میں 1855 واں مقام حاصل کیا ہے اور ان کی مجموعی دولت 2بلین بتائی جاتی ہے۔ جی امریندر ریڈی مالک جی اے آر نے 2بلین کے ساتھ اس فہرست میں 1855واں مقام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جے وینکٹیشورلو جن کی کمپنی سووین فارماسیٹیکلس ہے نے 2بلین کی ملکیت کے ساتھ 2038 واں مقام حاصل کیا ہے اور اسی طرح ایم ستیہ نارائنہ ریڈی نے بھی 2بلین کے ساتھ 2038 واں مقام حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان کی کمپنی کا نام ایم ایس این لیباریٹریز ہیں۔شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دولتمندوں کی اس فہرست سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی فارما صنعت کو عالمی سطح پر کس قدر اہمیت حاصل ہونے لگی ہے اور اس صنعت میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں نام پیدا کر رہی ہیں۔3