حیدرآباد: مغل پورہ سب انسپکٹر کا تبادلہ

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کے ساتھ انتہائی بد تمیزی کے ساتھ پیش آنے والے پرانا شہر کے مغل پورہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر چندرا مولی کا پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے ان کا تبادلہ کرتے ہوئے پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا۔واضح رہے کہ مغل پورہ سب انسپکٹر چندرا مولی نے سڑک پر اپنے پولیس عملہ کے ساتھ گاڑی سواروں کو روکتے ہوئے ان کی گاڑیاں ضبط کررہے تھے اور شہریوں کے ساتھ انتہائی بد سلوکی کرتے ہوئے انہیں گالی گلوچ کررہے تھے۔ ا س طرح کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل بھی ہوا تھا۔

ایس آئی کے اس رویہ پر سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹوئٹر نے مغل پورہ پولیس اسٹیشن کا ٹوئٹر آفیشیل اکاؤنٹ بند کردیا تھا۔ پولیس اعلیٰ و کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے یہ اقدام کیا ہے۔