حیدرآباد میئر بی رام موہن کوویڈ۔19 سے متاثر

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): عظیم تر بلدیہ حیدرآباد کے میئر بی رام موہن کوروناوائرس (کوویڈ۔19) سے مثبت پائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اطلاع ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے دی ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں اور اپنے آپ کو علیحدہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میئر کے افراد خاندان کے ٹسٹ منفی آئے ہیں۔ بی رام موہن نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔ انہوں نے ان تمام افراد جو اس وباء سے متاثر ہوچکے ہیں، سے کہا کہ وہ ذہنی طورپر مضبوط رہیں۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=2&v=CqwCDIvVT1s&feature=emb_logo

انہوں نے کہا کہ سیلف آئسولیشن کی میعاد مکمل ہونے کے بعد وہ ایک مرتبہ دوبارہ ٹسٹ کروائیں گے اور ضرورت مند مریضوں میں اپنے پلازمہ کا عطیہ دیں گے۔ میئر نے کہا کہ بہت جلد تلنگانہ بھون میں پلازمہ عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ میئر حیدرآباد نے یہ تیسری مرتبہ کوویڈ۔19 کا ٹسٹ کروایا ہے جس میں پہلے دو مرتبہ ان کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔