حیدرآباد میں طالبہ کے بال گو۔کارٹ ٹائر میں پھنسنے سے موت

   

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے گورم گڈہ میں پلے زون مقام پر گو ۔ کارٹنگ کے دوران 21 سالہ طالبہ شری ورشینی اور اس کی سہلیاں کھیل میں مصروف تھی کہ ورشینی کے بال گو۔کارٹ ٹائر میں پھس گئے جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ویڈیو وائرل ہوگیا ، ڈھائی منٹ کے ویڈیو میں سرکٹ سے بچاؤ کی آوازیں سنی جاسکتی ہیں ۔ وہاں پر کھڑی خواتین نے پہلے ویڈیو بنایا بعد میں بچاؤ کیلئے دوڑیں ۔ جہاں پر لڑکی کے بال پھس گئے تھے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی ۔