حیدرآباد کی ہوٹلوں میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

   

حیدرآباد 8جون (یواین آئی)شہر حیدرآباد میں آج سے رسٹورنٹس اور آن لائن فوڈ ڈیلیوری نے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے تاہم لوگوں کو اپنی پسندیدہ غذا کے لئے زائد قیمت اداکرنی پڑرہی ہے ۔لاک ڈاون کے دوران ہوئے مالی بحران سے نکلنے کیلئے بعض رسٹورنٹس نے جنوبی ہند کے مشہور غذائی ایٹمس اڈلی،دوسہ،اُپما اور وڑا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔قبل ازیں ٹفن سنٹرس فی پلیٹ اڈلی کیلئے 30روپئے وصول کرتے تھے تاہم اس میں اضافہ کردیا ہے ۔دیگر غذائی ایٹمس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاگیا ہے ۔یہ اضافہ پانچ تا دس روپئے کے درمیان کیاگیا ہے ۔ان رسٹورنٹس اور دیگر کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں نے کہا کہ یہ اضافہ ضروری تھا کیونکہ رسٹورنٹس کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی پابجائی ممکن نہیں تھی۔لاک ڈاون میں نرمی کے باوجود لوگوں کی کمی ان ہوٹلوں میں دیکھی جارہی ہے ۔آن لائن فوڈ ڈیلیوری خدمات کی پیشکش بھی روک دی گئی ہے ۔آن لائن خدمات کے ذریعہ آنے والے معمول کے آرڈرس بھی کافی کم ہوگئے ہیں۔