آئندہ دو دنوں میں تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں زوردار بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد 8 جولائی (سیاست نیوز) مانسون کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس کے تحت 14 اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ آئندہ 3 دن تک تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں مانسون سرگرم رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں میں بیشتر اضلاع کے لئے ریڈ اور باقی کے لئے آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مانسون جیسلمیر، جبل پور اور کلنگا پٹنم سے عبور کرتے ہوئے تلنگانہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ اِس صورتحال کے تحت تلنگانہ میں ریڈ الرٹ وارننگ جاری کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے سربراہ کے ناگا رتنا نے بتایا کہ عادل آباد، نرمل، نظام آباد، سرسلہ اور سدی پیٹ میں انتہائی موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کے سبب حکام کو چوکس کرنے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔ آصف آباد، منچریال، جگتیال، کریم نگر، پداپلی، ملگ، کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی کے لئے آرینج الرٹ جاری کیا گیا جہاں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ 9 جولائی کے لئے محکمہ موسمیات نے آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، ملگ، کتہ گوڑم، محبوب آباد، ورنگل رورل اور ورنگل اربن کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ جبکہ حیدرآباد، رنگاریڈی، عادل آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، بھوپال پلی، سدی پیٹ، بھونگیر اور ملکاجگیری اضلاع کے لئے آرینج الرٹ رہے گا۔ باقی اضلاع میں ایلو الرٹ جاری ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار اور اُس سے بھی تیز بارش ہوسکتی ہے۔ ر