حیدرآباد میں عصری اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا وعدہ

,

   

حیدرآباد ۔ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر نے یکم ڈسمبر کو منعقدشدنی جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے جاری کردہ پارٹی کے منشور میں حیدرآباد میں عصری اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔آج یہاں تلنگانہ بھون میں منعقدہ اجلاس میں 16 صفحات پر مشتمل انتخابی منشور جاری کیا گیا جس میں کے سی آر نے حیدرآباد میں کھیلوں کوفروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کا اشارہ دیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ شہر میں ایک عصری اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔علاوہ ازیں کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ دیہی علاقوں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی کھوج اور انہیں عصری ٹریننگ فراہم کرنے کا بھی تیقن دیا ہے۔