حیدرآباد ۔8۔ مئی (سیاست نیوز) حیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے کہا کہ حیڈرا کی سرگرمیوں کو اضلاع میں وسعت دینے کا معاملہ حکومت کے فیصلہ پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیڈرا کو مختلف اضلاع سے سرکاری اراضیات اور ذخائر آب پر ناجائزہ قبضوں کی شکایات ملرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیڈرا کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کا فیصلہ حکومت کریگی اور اسی بنیاد پر کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حیڈرا کو ابھی تک تقریباً 30 ہزار شکایتیں ملی ہیں۔ حیدرآباد میں تقریباً 10 لاکھ کروڑ کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کئے گئے جن میں 2100 ایکر اراضی کا حیڈرا نے تحفظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیڈرا ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔ کمشنر نے بتایا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے غیر مجاز قبضوں کو حیڈرا نے منہدم کیا ۔ حیدرآباد میں 25 آبپاشی تالابوں کا تحفظ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حیڈرا کی سرگرمیوں کو اضلاع میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔1/k