خانز کا دور ختم ہوگیا :کے آر کے

   

ممبئی۔سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان بالی ووڈ کے تین سوپر اسٹار ہیں۔ انہوں نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک سلور اسکرین پر راج کیا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی تاہم ان کی پچھلی چند فلمیں جیسے ٹھگز آف ہندوستان (عامر)، زیرو (شاہ رخ خان )، جب ہیری میٹ سیجل (شاہ رخ خان )، رادھے (سلمان)، کو زبردست کامیابی نہیں ملی جہاں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ لال سنگھ چڈھا، پٹھان اور ٹائیگر 3 کے ساتھ یہ سوپر اسٹارز واپس لوٹیں گے لیکن کمال آر خان نے ان پر نازیبا تنقید کی ہے اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا دورختم ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا اسلام میں کہا گیا کہ گھمنڈ اور جلن دونوں ہی انسان کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے! بالی ووڈ کے خانوں میں گھمنڈ اور جلن کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔کے آر کے کے ان ٹویٹس نے خانز کے مداحوں کو پریشان کردیا۔ ایک مداح نے ٹویٹ کیاآپ ان نایاب ترین انسانوں میں سے ایک ہیں جو ایک ہی وقت میں کسی کا خون اْبال سکتا ہے اور اس کے اعصاب پر چڑھ سکتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ایک شخص ہر وقت اکثریت میں نہیں رہ سکتا لیکن خان ایک طویل عرصے تک حکومت کریں گے کیونکہ وہ ابھی تک بے رنگ نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا کبھی انگریزوں سے موازنہ نہ کریں یہ اچھا نہیں ہوگا۔بالی ووڈ میں شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان نے جتنا طویل عرصہ ایک مسابقتی ماحول پیدا کیا شاید بالی ووڈ میں کبھی بھی اسٹارز کے درمیان اتنی مسابقت نہیں رہی اور ان خانز نے بالی ووڈ فلموں کو عالمی منظر نامہ پر کامیابی کے نئی علاقے فراہم کئے لہذا کے آر کے کی تنقید کے بعد خانز کے چاہنے والوں نے ان کی سوشل میڈیا پر وہ درگت بنا رہے جس کا انداز ہ کرنا مشکل ہے۔