خرابی صحت سے تنگ ہوم گارڈ کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 29 جون (سیاست نیوز) خرابی صحت سے تنگ آ کر دو افراد بشمول ایک ہوم گارڈ نے خودکشی کرلی۔ جوبلی ہلز اور مادھاپور میں یہ واقعات پیش آئے۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 39 سالہ دیوا کمار جو پیشہ سے ہوم گارڈ تھا، رحمت نگر علاقہ میں رہتا تھا۔ یہ شخص مسلسل خرابی صحت سے پریشان تھا اور دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 45 سالہ انجینیلو جو پیشہ سے میستری تھا، اس نے کل رات خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ شخص چند عرصہ قبل کام کے دوران بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا اور عملاً معذور ہوگیا تھا جس کے سبب وہ بیروزگار ہوگیا اور گھر میں رہنے لگا۔ ذرائع کے مطابق اچانک معذوری سے یہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اس کی بیوی بھی ملازمت کرتی تھی جو کل کام پر گئی ہوئی تھی۔ اسی دوران انجینیلو نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔