خراب نشانات پراسٹوڈنٹس نے ریاضی کے ٹیچر‘ کلرک کی پیٹائی کردی۔ جھارکھنڈ

,

   

پیر کے روزضلع کے سرکاری درج فہرست قبائیلی رہائشی اسکول کے تحت گوپی کاندار پولیس اسٹیشن علاقے میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔
ڈومکا۔ پولیس کے مطابق جھارکھنڈ کے ضلع ڈومکا میں ایک رہائشی اسکول کے ریاضی ٹیچر اورکلرک کو 9ویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات میں خراب نشانات دینے پر بتایاجارہا ہے کہ جھاڑ سے باند ھ کر طلبہ نے مبینہ طور پر پیٹائی کردی ہے۔

پیر کے روزضلع کے سرکاری درج فہرست قبائیلی رہائشی اسکول کے تحت گوپی کاندار پولیس اسٹیشن علاقے میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کم ازکم 11اسکول کے اسٹوڈنٹس کو 32نشانات جو گریڈ ڈی ڈی پر مشتمل دئے گئے جو نویں جماعت کے امتحانات میں ناکامی کے مساوی ہیں‘ہفتہ کے روز جھارکھنڈ اکیڈیمک کونسل (جے اے سی) کی جانب سے نتائج کے اعلان کے بعد یہ بات سامنے ائی ہے۔

گوپی کاندار پولیس اسٹیشن انچارج نتیانند بھوکتا نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”اس کیس میں کوئی ایف ائی آر درج نہیں کی گئی ہے کہ کیونکہ اسکول انتظامیہ نے اس واقعہ کے متعلق کوئی تحریری شکایت نہیں دی ہے۔

واقعہ کی جانچ کے بعد میں نے اسکول اتھاریٹی سے ایک شکایت درج کرانے کا استفسار کیاتھا مگر انہوں نے کہاکہ اس سے طلبہ کے مستقبل کونقصان پہنچے گا“۔

1

پولیس کا کہناہے کہ مذکورہ ٹیچرکی شناخت سمن کمار وہیں کلرک کی شناخت سونی رام چورا کے طور پر ہوئی ہے۔بھوکتا نے کہاکہ انہوں نے پولیس کو تحریری شکایت بھی نہیں دی ہے۔

گوپی کاندار بلاک ڈیولپمنٹ افیسر (بی ڈی او) اننت جہا بھی بوکتا کے تحقیقات کے لئے اسکول گئے تھے‘ انہوں نے کہاکہ یہاں پر200اسٹوڈنٹ رہائشی اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور اس واقعہ میں طلبہ کی اکثریت شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ”متاثر ٹیچر اس سے قبل اسی اسکول کے ہیڈ ماسٹر تھے مگر بعد میں انہیں ہٹادیاگیا جس کی وجہہ معلوم نہیں ہوئی ہے۔

یہ ممکن ہے کہ اساتذہ میں ایک دوسرے سے دشمنی کا معاملہ ہے۔ اسکول میں نظم وضبط کی برقراری کے لئے نویں او ر دسویں جماعت کو دو دنوں کے لئے ملتوی کردیاگیاہے او راسٹوڈنٹس کو بھی ان کے گھرو ں کو روانہ کردیاگیاہے“۔

طلبہ کا الزا م ہے کہ اس ٹیچر نے انہیں پریکٹیکل امتحانات میں بہت ہی کم نشانات دئے ہیں‘ جس کی وجہہ سے وہ امتحانات میں فیل ہوگئے ہیں۔ کلرک کو جے اے سی کی سائیڈ پران لائن نشانات پوسٹ کرنے کا مبینہ ذمہ دار ٹہرایاہے۔

انہوں نے کہاکہ جہا ں پر نشانات اپ لوڈ کئے گئے تھے تاہم اسکول انتظامیہ عملی امتحانات کے نشانات اور اس کی تاریخ دیکھانے میں ناکام رہا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ طالبہ تھیوری پیپر میں ناکام ہوئے ہیں یا پریکٹیکل پیپر میں ناکام ہوئے ہیں۔ ابتدائی صورت میں ایسا لگتا ہے کہ طلباء نے یہ افواہ پر کاروائی کی ہے“۔