خستہ حالی پر مشتمل ویڈیو وائیر ل ہونے کے بعد آندھرا کے کسان کو سونو سود نے ٹریکٹر کا تحفہ دیا

,

   

کویڈ کی وجہہ سے نافذ لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریبوں کی انتھک مدد کرنے والے اداکار سونو نے اتوار کے روز آندھرا پردیش کے ضلع چتور سے تعلق رکھنے والے ایک پریشان حال کسان کو ٹریکٹر روانہ کیاہے

ایک صحافی کے ذریعہ ناگیشوار راؤ نامی کسان کی حالت زار کے متعلق جانکاری ملنے کے بعد سود نے کسان کے لئے ایک ٹریکٹر کا انتظام کیاہے‘

اس صحافی نے ٹوئٹ کیاتھا کہ اس کسان کے پاس بیل کرایہ پر حاصل کرنے کے لئے رقم نہیں ہے جس کی وجہہ سے وہ اپنی لڑکیوں کوہل چلانے کے لئے وہ مجبور ہوگیاہے۔

مذکورہ صحافی نے لکھا کہ ”پریشان کن! میڈپلی چتور میں ٹماٹر کی فصل اگانے والے کسان کے پاس کرایہ پر بیل حاصل کرنے کے لئے رقم نہیں ہے جس کی وجہہ سے وہ اپنے بیٹیوں سے ہل چلانے پر مجبور ہے۔

کرونا وائرس کی وجہہ سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے اس کو پچھلی مرتبہ بھاری نقصان ہوا ہے۔ ہاتھ میں پیسے نہیں ہیں‘ اس کسان نے پریشانی کے عالم میں اس نے ایک خریف سیزن کا آغاز کیاہے۔

ہیش ٹیگ آندھرا پردیش“۔اس ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہولے سونو سود نے لکھا کہ مذکورہ کسان کو کل شام تک ٹریکٹر پہنچادیاجائے گا۔اداکار نے لکھا کہ ”بیلوں کی ایک جوڑی کی مذکورہ فیملی حقدار نہیں ہے بلکہ انہیں ایک ٹریکٹر چاہئے۔

لہذا بہت جلد روانہ کردیاجائے گا۔ شام تک ٹریکٹر تمہارے کھیتوں میں ہل چلانے کاکام کرے گا۔ دعائیں تمہارے ساتھ ہیں“

۔بعدازاں شام تک ایک اور صحافی نے ناگیشوار راؤ کی فیملی کی ایک تصویر شیئر کی۔

سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے مذکورہ دبنگ اسٹار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے راؤ کی بیٹیوں کی تعلیم کی ذمہ دار ی کا عہد لیا ہے

نائیڈو نے لکھا کہ”میں نے سونو سود جی سے بات کی اور انہیں قابل ستائش اقدام جس میں انہوں نے ناگیشوار راؤ کو ضلع چتور میں ٹریکٹر بھیجا اس کی سراہنا کی ہے۔

اس فیملی کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے میں نے فیصلہ لیاہے کہ دوبیٹیوں کی تعلیم کی ذمہ داری لوں گے اور انہیں اپنا خواب پورا کرنے میں مدد کروں گا“۔

اس سے قبل سونو سود نے ہزاروں مہاجر ورکرس کی جو لاک ڈاؤن کی وجہہ سے مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے‘

انہیں اپنے گھروں کو واپس لوٹنے میں مدد کی ہے