خلوت گراؤنڈ پرآج احتجاجی جلسہ و مشاعرہ، پولیس کی جانب سے ٹریفک تحدیدات جاری

,

   

حیدرآباد: شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں صدر مجلس اتحاد المسلمین ور کن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے زیر نگرانی ایک احتجاجی جلسہ و مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس جلسہ و مشاعرہ کے پیش نظر پولیس نے ٹرافک حدود نافذ کردئے ہیں۔ سٹی کالج سے بذریعہ موسی باولی، خلوت موتی گلی کو آنے والے راستہ کو مصری گنج۔ شاہ گنج کی طرف رخ موڑ دیا جائے گا۔

گلزار حو ض مٹی کا شیر کا راستہ بھی بند کرتے ہوئے یہاں کی ٹریفک کو گھانسی بازار چیلہ پور کے طرف موڑدیاجائے گا۔ تمام آرٹی سی بسوں کو 2 بجے دن کے بعد شمشیر گنج سے شاہ علی بنڈہ و چارمینار کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا۔ انہیں شمشیر گنج سے کالاپتھر کے راستہ پر موڑ دیاجائے گا۔ محکمہ ٹریفک پولیس نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج2 بجے دن کے بعد خلوت جانے کے راستوں سے اجتناب کریں۔ جلسہ و مشاعرہ میں شریک ہونے والے لوگوں کے لئے پارکنگ کا انتظام ان مقاما ت پر کیاگیا ہے۔ پنشن آفس، چارمینار بس اسٹانڈ، پنچ محلہ روڈ، ایورویدک اسپتال، لاڈ بازار، جلو خانہ ہیں۔