خلیجی ممالک اب کیرالا کے شہریوں کیلئے پرکشش نہیں رہے

   

ابوظہبی : ایک زمانہ تھا جب ہندوستان کی ریاست کیرالا کے سب سے زیادہ شہری خلیجی ممالک میں ملازمت کیا کرتے تھے لیکن آج کی نئی نسل کیلئے خلیجی ممالک اب پہلے جیسے پُرکشش نہیں رہے ۔ سیباشین جوز نامی ایک شخص جو پچھلے 20 سالوں سے امارات میں ایک انٹریئر ڈیزائن کمپنی چلا رہے تھے لیکن اب انہیں بھی اپنے اس کاروبار میںکوئی دلکشی نظر نہیں آتی جبکہ ان کی بڑی لڑکی برطانیہ منتقل ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہے ۔ دوسری طرف ان کی چھوٹی بیٹی یوروپ منتقل ہونا چاہتی ہے ۔ بحرین میں 35 سال تک کام کرنے والے اجئے کمار نے بتایا کہ آج کی نئی نسل کیلئے خلیجی ممالک میں ملازمت کرنا اب کوئی ترجیح نہیں رہی جس کی کئی وجوہات بتائی ہیں ۔ سب سے پہلے تو تعمیراتی کاموں کا سلسلہ اب پہلے جیسا نہیں رہا ، جہاں ہزاروں بیرونی ملازمین کو روزگار ملتا تھا ۔ دوسری طرف عرب باشندے بھی اب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتے جارہے ہیں اور وہ ملازمتیں جو پہلے دیگر ممالک کے لوگوں کے حصہ میں آتی تھیں وہ اب عرب باشندوں کے ذریعہ ہی پُر کی جارہی ہیں