خواتین کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مزید دواخانوں کے قیام کیلئے تیار

   

پنک رن کا اہتمام ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خطاب ۔ شعور بیدار کرنے پر بھی زور
حیدرآباد۔29 ۔ستمبر۔(سیاست نیوز) حکومت خواتین کی صحت کو مستحکم اور بہتر بنائے رکھنے ہر اس کاز کی حمایت کرتی ہے جو خواتین کو بہتر صحت مند زندگی عطا کرے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ’پنک رن‘ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت خواتین کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے مزید دواخانوں کے قیام کیلئے تیار ہے تاکہ خواتین کو جن بیماریوں کا سامنا ہے ان کے بہتر علاج کے ساتھ انہیں بہتر مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت سے ملک بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں ان کی مثال کوئی اور ریاست پیش نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ خواتین کو بااختیار بنانے کے علاوہ ان کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں بروقت علاج فراہم کرنے جن اقدامات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اس منصوبہ کو جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت سے خواتین کی صحت کو بہتر بنانے سرکاری طور پر سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ان کو مزید بہتر بنانے خواتین کی صحت کی خدمات انجام دینے والی غیر سرکاری تنظیموں کے ذمہ داروں سے مشاورت کی جائے گی اور ان سے تجاویز حاصل کرکے خواتین کیلئے مخصوص سرکاری دواخانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ خاتون خانہ کی صحت خاندان کے استحکام کا باعث ہوتی ہے اور اگر خاتون خانہ صحتمند ہو تو میں خاندان صحتمند ہوتا ہے اسی لئے حکومت سے خواتین میں صحت کے متعلق شعور اجاگر کرنے اور انہیں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہو ںپنک رن 2024 میں فاؤنڈیشن کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی صحت پر شعور بیداری اہمیت کی حامل ہے اسی لئے ایسے پروگرامس ہوتے رہنے چاہئے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ صحت مند خواتین خاندان اور معاشرہ کیلئے فلاح و بہبود کی بنیاد ہیں اور سماج کو جن مسائل کا سامنا ہے ان مسائل کے حل کیلئے خواتین کی صحت کے مسائل کو حل کرنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔3