خواتین کیلئے مفید گھریلو ٹوٹکے

   

٭ جلی دیگچی کو چمکانا:دیگچیاں جل کر گرم یا بالکل سیاہ ہو جائیں تو چولہے کو تیز آنچ پر چلائیں اور متاثرہ دیگچی اوندھی کرکے چولہے پر چند منٹ کیلئے رکھ دیں پھر اْتار کرما نجھ لیں دیگچی چمک اْٹھے گی۔
٭ کشمش کو دیر تک محفوظ کریں:کیک یا پیسٹری وغیرہ جو گھر میں بنائے جاتے ہیں ان میں کشمش ڈالی جاتی ہے اور وہ اکثر نیچے بیٹھ جاتی ہے اس لئے جب کیک میں کشمش ڈالی جائے تو گری ،بادام پستہ وغیرہ کو خشک میدہ میں الٹ پلٹ کرکے کیک کے مکسچر میں ڈال دیں تو کشمش اپنی جگہ ہی رہے گی اور نیچے نہیں بیٹھے گی۔
٭ ٹماٹر کا چھلکا اتارنا:دو گھنٹے فریزر میں ٹماٹر رکھیں پھر نکال کر تازہ پانی میں ڈالتے ہی نکال کر چھلکا ہاتھوں سے اتارلیں بڑی آسانی سے پورا چھلکا اْتر جائے گا اور ثابت ٹماٹر آپ کو مل جائے گا۔
٭ مچھلی کی بْو دور کرنا:مچھلی کے ٹکڑوں پر سرسوں کا تیل اور لہسن لگا کر ایک گھنٹہ رکھ دیں بْو بالکل ختم ہو جائے گی۔
٭بریانی کے چاولوں کو چپکنے سے بچائیں :بریانی کے چاول ابالنے سے پہلے پانی میں دو یا تین چھوٹے چھوٹے ثابت پیاز ڈال دیں اور تھوڑا سا لیموں کا رس نچوڑ دیں اس میں چاول کبھی بھی نہیں چپکے گا ہمیشہ الگ رہے گا اور تہہ بچاتے ہوئے ان پیازوں کو نکال دیں۔
٭چینی کو چیونٹی سے بچائیے:چینی کے ڈبے میں اگر تین چار لونگ ڈال دئیے جائیں تو چیو نٹیاں چینی کے بالکل قریب نہیں آئیں گی۔