خواتین کے مختصر لباس پر تبصرہ ،عمران خان مشکلات میں

   

نئی دہلی : پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ایک انٹرویو کے دوران خواتین کے مختصر لباس پہننے پر تبصرہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کم کپڑے پہنتی ہیں تو مرد حضرات پر اثر ہوگا کیونکہ وہ روبوٹ نہیں۔ اس سے جنسی حملے کا خطرہ ہوتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ شائع کی ہے۔ عمران کے اس بیان کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ خواتین نے مہذب لباس کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے جنسی ہراسانی کی شکایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں یہ دوسری مرتبہ ہیکہ عمران خان کی جانب سے ملک میں ریپ کے واقعات سے متعلق تبصرہ کرنے پر انہیں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہفتہ کو اس کے خلاف کراچی میں احتجاج کیا گیا ۔