خود کو گولی مار کر وکیل کی خود کشی

   

حیدرآباد۔/22 جولائی، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ چکڑ پلی میں ایک وکیل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ باغ لنگم پلی مناسا انکلیو اپارٹمنٹ میں مقیم ایڈوکیٹ شیوا ریڈی جس کا تعلق کڑپہ سے بتایا جاتا ہے نے آج رات اپنے مکان میں ہی لائسنس یافتہ بندوق سے اپنی پیشانی پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے بعد اپارٹمنٹ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس چکڑ پلی کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ذہنی تناؤ کے نتیجہ میں وکیل نے یہ انتہائی اقدام کیا چونکہ اس کی بیوی سے علحدگی ہوچکی تھی اور وہ اپنے مکان میں تنہا رہتا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ب