خود 60 کی ہونے کے باوجود کملا ہیرس ٹرمپ کی صحت کا مذاق کیوں اڑا تی ہیں

   

نیویارک: امریکی ری پبلیکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر78 سالہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ شدید انتخابی جنگ کے آخری مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے ان کی حریف کملا ہیرس ان کی صحت اور بڑھتی عمر کا مذاق اڑا رہی ہیں حالانکہ ان کی اپنی عمر 60 سال ہوچکی ہے۔انتخابی مہم میں عمر اہم عنصر تصور کیا جاتا ہے ۔ہیرس نے عہدے پر فائز ہونے ٹرمپ کی ذہنی تندرستی کو مسلسل نشانہ بنایا ہے ۔ رائے عامہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ کملا ہیرس اور ٹرمپ دونوں میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا اور دونوں میںہارجیت کا مارجن بہت محدود ہوگا۔آج دونوں امیدوار دوبارہ پنسلوانیا میں ہوں گے۔ انتخابات کا فیصلہ کرنے والی سات اہم ریاستوں میں فتح کیلئے پنسلوینیا اہم ریاست تصور کی جاتی ہے۔ ٹرمپ کی عمر ووٹرس کیلئے فیصلہ کن عنصر نہیں ہوسکتی کیونکہ سروے پولز میں دونوں کو قریب دیکھا جا رہا ہے۔ 60 سال عمر کے باوجود کملا ہیرس نے ہفتہ کو اٹلانٹا میں ایک ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کی ہنگامہ خیز تقریروں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات تقریروں کے متن سے میل نہیں کھاتے ۔ انہوں نے 12 اکتوبر کو ایک رپورٹ کے بعد ٹرمپ کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جس میں ان کی صحت کو بہترین قرار دیا گیا تھا، لیکن سابق صدر کی مہم نے اشارہ کیا کہ وہ بھی کمانڈر انچیف بننے بہترین صحت میں ہیں۔