خونخوار چیتا کے پالتو جانوروں پر حملے

   

یلاریڈی کے مواضعات کی عوام میں خوف و دہشت

یلاریڈی ۔ 3 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی کے مختلف مواضعات میں گذشتہ ایک ماہ سے خونخوار چیتا نے غیر معمولی ہلچل سی مچا رکھی ہے ۔ 5 تا 6 مقامات پر اس نے پالتو جانوروں گائے ‘بیل ‘ بکری کتوں پر حملہ کرکے انہیں ختم کر رہا ہے ‘ جس سے مواضعاتی عوام و ہراس کے سایہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ کلیاتی علاقہ میں دو دن قبل ہی گائے بچھڑے پر حملہ کر کے چیتا نے مار دیا تھا اور پھر کل رات اناساگر علاقہ میں بھینس کے بچہ پر حملہ کر کے اسے مار دیا ۔ موضع کے عبدالسلام کے اس پالتو جانور پر رات دیر گئے چیتا نے حملہ کر کے فرار ہوگیا ۔ یلاریڈی محکمہ صحراء کے حدود والے مواضعات میں گذشتہ ایک ماہ سے خونخوار چیتا راتوں میں جانوروں پر حملے کر کے عوام میں خوف پیدا کر رکھا ۔ شام ہوتے ہی گھروں سے باہرنکلنے عوام چونک رہے ہیں ۔ کسانوں کو بھی کھیتوں کی رکھوالی کے لئے رات کھیتوں میں گذارنا محال ہوچکا ہے ۔ گذشتہ ماہ سومیرگڈھ تانڈا میں بکری پر چیتا نے حملہ کر کے مار دیا تھا ۔ اس کے بعد گائے پر حملہ کیا ۔ بالاجی نگر تانڈا میںکھیت کی رکھوالی کے لئے رکھا گیا کتا پر حملہ کر کے مار دیا تھا ۔ پھر کلیاتی میں بچھڑے کو ہلاک کیا اور پھر اناساگر میں بھینس کے بچے پر حملہ کر کے ختم کر دینے پر چیتا کو لیکر عوام غیر معمولی خوف کا شکار ہیں ۔ دھان کی کاشت کے لئے ہزاروں روپئے خرچ کر کے اس کی نگرانی کرنے کسانوں میں ڈر سا بیٹھ گیا ہے ۔ راتوں میں کھیت کا رخ کرنے میں ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے ۔ محکمہ صحراء عہدیداروں سے چیتا کو پکڑ کر قید کرنے کا عوام مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ چیتا اب بھینک خونخوار ہوچکا ہے ۔