دارلحکومت دہلی کے مسلمانوں نے پیش کی انسانیت کی عظیم مثال، دیکھیے مفتی محمد مکرم نے کیا بڑا اعلان۔

,

   

دارالحکومت دہلی کے جامع مسجد علاقہ کے حوض قاضی میں مندرکو نقصان پہنچنے کے معاملے شاہی مسجد فتحپوری کے امام مفتی مکرم احمد نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں پولیس اچھا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندرمیں جو بھی نقصان ہوا ہے، اس کو علاقے کے آرڈبلیواے کے لوگ (ہندو – مسلمان) مل کرمرمت کرائیں گے۔

مفتی مکرم احمد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ علاقے کے جوذمہ دارلوگ ہیں، وہ لوگ اس معاملے کو زیادہ طول نہیں دینا چاہتے ہیں۔ وہ لوگوں سے برابربھائی چارہ اورامن کی اپیل کررہے ہیں، لیکن باہرکے لوگ آکرڈرامہ کررہے ہیں۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پرویڈیو بناکر اپ لوڈ کررہے ہیں جبکہ پرانی دہلی علاقہ کے لوگ باہرکے لوگوں کی مداخلت نہیں چاہتے ہیں۔ 

مفتی مکرم احمد نے کہا کہ انہوں نے سی سی ٹی  وی فوٹیج دیکھے ہیں، جس میں کچھ لوگ پتھراو کرتے نظرآرہے ہیں، لیکن کس طرح کا نقصان مندرکو ہوا یہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ یہ کام پولیس کا ہے۔ پولیس اپنا کام کررہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انہیں اس معاملے میں نہیں معلوم کہ کوئی سازش ہے یا پھراچانک یہ تنازعہ سامنے آگیا۔ قابل ذکرہے کہ اتوارکی رات پرانی دہلی کے حوض قاضی علاقے میں پارکنگ کو لے کرہوئے معمولی جھگڑے کے بعد دو فرقے کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ کچھ شرپسندوں نے علاقے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد اس معاملے ہندومسلم آمنے سامنے آگئے تھے۔