داعش افغانستان میں قدم جمانے میں مصروف : سکیورٹی حکام

   

کابل ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں تعینات امریکی افواج اور افغان فوج کے مطابق دہشت گرد گروہ دولت اسلامیہ عراق اور شام میں پسپائی کے بعد افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوششوں میں ہے۔ دونوں ملکوں کے سکیورٹی حکام نے پیر کو مختلف بیانات میں خبردار کیا ہے کہ یہ گروہ نئی بھرتیوں کے ساتھ ساتھ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک پر حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی مصروف ہے۔ افغانستان میں تعینات ایک سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ افغانستان میں حالیہ چند حملے، یورپ اور امریکہ میں بڑے حملوں کی تیاری ہے۔ اس اہلکار کے مطابق گروہ کا ہدف مغربی ممالک میں حملے کرنا ہے اور یہ صرف وقت کی بات ہے کہ جنگجو اپنے اس منصوبے کو کب پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔