کلکتہ: دانا طوفان کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے متعدد احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں۔مشرقی ریلوے نے کہا ہے کہ سیالدہ ڈویژن میں تباہی کے خوف سے لوکل ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ یہ ٹرینین سیالدہ سائوتھ اور حسن آباد کے درمیان ہے ۔یہ لوکل ٹرینیں جمعرات کی رات سے جمعہ کی صبح تک 5 گھنٹوں کے لئے سیالدہ ساؤتھ سے حسن آباد ڈویژن کے درمیان میں بند ہوگی۔علی پور موسمیات کے دفتر نے کہا کہ بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک دانا طوفان کی طاقت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ اگلے 24 گھنٹوں میں ، طوفان زمین پر گر سکتا ہے ۔ اڑیسہ اور دھم کے درمیان علاقے میں جمعہ کی صبح تک لینڈ ہونے کا امکان ہے ۔ڈی آر ایم دیپک نے کہا کہ آخری ٹرین جمعرات کی رات 9 بجے آفات کی وجہ سے جنوبی ڈویژن کی تمام منزلوں کے لئے سیالدہ اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔