دبئی میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

   

دبئی : دبئی میں بڑی مقدار میں نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نشہ آور گولیاں لیموں کی کھیپ میں چھپا کراسمگل کررہے تھے جن کی تعداد 1.2 ملین ہے۔ ضبط شدہ نشہ آور گولیوں کی قیمت کا تخمینہ 58 ملین درہم سے زیادہ ہے۔دبئی پولیس نے توجہ دلائی کہ نشہ آور گولیاں لانے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ موبائل سٹوریج میں لیموں کے کاٹنوں میں چھپا کر نشہ آور گولیاں اسمگل کررہے تھے۔نشہ آور گولیاں پلاسٹک کی تھیلیوں میں بھی بھری ہوئی تھیں۔ مقامی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے اسمگلر اسے (66) آپریشن کا نام دیے ہوئے تھے۔ اسی عنوان سے آپس میں رابطے کر رہے تھے۔