دبئی پولیس خون کے نشانات سے قاتل کا سراغ لگانے میں کامیاب

   

دبئی : دبئی پولیس انتہائی پیچیدہ قتل کیس کو زمین پر خون کے نشانات کا تین کلو میٹر تک تعاقب کرتے ہوئے حل کر دیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق دبئی پولیس کے تحت کام کرنے والی سراغ رساں ٹیم نے خون کے نشانات کا تعاقب کرنے کے بعد آلہ قتل ضبط کرلیا۔جائے واردات کی تفتیش کرنے والے ادارے کے سربراہ کرنل مکی سلمان نے کہا ہے کہ ’دبئی مقیم ایک ایشیائی تاجر اور اس کی بیوی کا ایک کمپاؤنڈ میں قتل ہوا تھا‘۔’جائے وقوعہ میں خون کے نشانات ملے تو تفتیش کاروں کو شک ہوا کہ یہ قاتل کا خون ہوسکتا ہے‘۔’تفتیشی ٹیم نے زمین پر خون کے نشانات کا تعاقب کیا یہاں تک کمپاؤنڈ کے باہر نشانات بالکل غائب ہوگئے‘۔’تفتیش کاروں نے ہر طرف تلاشی شروع کی یہاں تک انہیں ایک جگہ بہت ہی دھندلے نشانات ملے جس کے بعد قاتل کی نشاندہی کرلی گئی۔