درس قرآن مجید

   

حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (راست) مسجد جامعہ حرا واقع علی نگر جہاں نما میں اتوار کو بعد نماز فجر مولانا مفتی محمد عبدالرحمن سلمان عمری درس قرآن دیں گے اور سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔
٭٭ مسجد باغ مسلم جنگ (صحیفہ مسجد) اعظم پورہ میں اتوار کو بعد نماز ظہر مولانا سید اسحاق پاشاہ نقشبندی قادری تفسیر قرآن کریم کا سلسلہ وار درس دیں گے۔ مرزا انوار بیگ نگرانی کریں گے۔
٭٭ حسینی نلگنڈہ کراس روڈ ملک پیٹ میں اتوار کو بعد نماز ظہر مولانا ڈاکٹر سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی حیدر پاشاہ قادری تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔ مولانا سید شاہ احمد نوراللہ قادری نگرانی کریں گے۔
٭٭ ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام درس قرآن حکیم و فقہ اتوار 11 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازیؒ شکرگنج درس دیں گے۔
٭٭ مولانا مفتی سید صغیراحمد نقشبندی اتوار کو بعد نماز مغرب جامع مسجد دھوبن دارالسلام روڈ میں درس قرآن پاک دیں گے جو عشاء تک جاری رہے گا۔
٭٭ الانصار فاونڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد محبوبیہ ریاست نگر مارکٹ میں درس قرآن بروز اتوار بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ مولانا ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی نگرانی کریں گے ۔ مفتی محمد وجیہ اللہ سبحانی سلسلہ وار درس دیں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں بروز اتوار بعد نماز ظہر مولانا عامر خان قاسمی درس قرآن دیں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔