دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے وزیر اعلیٰ چندر شیکھرراؤ کا اعلان

,

   

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھرراؤ نے آج پرگتی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ریاستی حکومت ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے امتحانات منعقد کرنے کی اجازت حاصل کرے گی۔ لاک ڈاؤن سے قبل دسویں جماعت کے تین امتحانات ہوئے تھے۔ اسی دوان ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے امتحانات پر روک لگانے کے احکامات دئے تھے۔ اب ہم امتحانات کو دوبارہ منعقد کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ اس مرتبہ ہم امتحانات کے مراکز میں مزید اضافہ کردیں گے تاکہ سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے طلبہ میں ماسک اور امتحانی مراکز میں سینی ٹائزر کی سہولت رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کو امتحانی مراکز پہنچنے کیلئے خصوصی بسوں اور گاڑیوں کیلئے خصوصی پاسس کا انتظام کیا جائے گا۔