دلبرداشتہ والدین امیت شاہ کے خلاف 100کروڑ کی ہتک عزت کا مقدمہ درج کریں گے۔ سنجے سنگھ

,

   

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کے والدین ہوم منسٹر امیت شاہ اوربی جے پی کے دوسرے قائدین کی جانب سے

اسکولوں کا ”فرضی اورچھیڑ چھاڑ والا ویڈیو“پوسٹ کرنے کے بعد سے دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیاہے کہ وہ سابق بی جے پی صدر کے خلاف میں ایک سو کروڑ پر مشتمل ہتک عزت کا دعوی کے طور پر مقدمہ درج کرائیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے کئی والدین شاہ اوربی جے پی کے دیگر قائدین کے اسکولوں کی حالت زار کے متعلق بیانات سے مایوس ہوگئے ہیں۔

سنگھ نے کہاکہ ”جب والدین نے دیکھا کہ شاہ اور بی جے پی کے لوگوں چھیڑ چھاڑ والے ویڈیو شیئر کررہے ہیں جہاں پر ان کے بچے زیر تعلیم ہیں‘ انہیں بے عزتی محسوس ہورہی ہے

اورفرضی ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ بی جے پی نے دہلی کے سرکاری اسکولو کے ٹیچرس‘ والدین اور طلبہ کی توہین کی ہے۔

مذکورہ دہلی سرکاری اسکولوں کے بچوں کے والدین نے فیصلہ کیاہے کہ وہ شاہ کے خلاف ایک سو کروڑ کے ہتک عزت کا دعوی پیش کریں گے۔ اور اس عمل کی شروعات کل سے ہوگی“