دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثہ میں ہلاک

   

قاہرہ ۔ مصر میں ایک خوفناک حادثہ میں دلہن، اس کی کزن اور دولہا کا بھائی اسماعیلیہ گورنری میں ’’القصاصین زقازیق زرعی‘‘ روڈ پر ایک موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم میں مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسماعیلیہ سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو القصاصین پولیس اسٹیشن کی جانب سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک نوجوان اور موٹرسائیکل سوار لڑکیاں سبزی لے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔