دل کا دورہ پڑنے سے پولیس کانسٹیبل کی موت

   

حیدرآباد 13ستمبر(یواین آئی) دل کا دورہ پڑنے سے تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں پولیس کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق 53سالہ کے جلپتی راو نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے ساتھ ہی وہ گرپڑا۔اس کو اسپتال منتقل کیاگیا تاہم راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔اس نے 1990میں پولیس کانسٹیبل کے طورپر اپنے کیرئیر کاآغاز کیاتھا۔اس کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ بیٹا اور بیٹی ہیں۔
گرینائیٹ کمپنی میں پُراسرار دھماکہ ایک ورکر ہلاک
حیدرآباد 13ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں گرینائیٹ کمپنی میں ہوئے پُراسرار دھماکہ میں ایک ورکر ہلاک ہوگیا۔ضلع کے اپن پلی کے حدود میں گرینائٹ کو توڑنے کیلئے کئے جانے والے دھماکہ میں اس ورکر کی موت ہوگئی جس کی شناخت امیر باشاہ کے طور پر کی گئی ہے ۔
اس واقعہ میں مزید دو افرادزخمی ہوگئے ۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ امیرباشاہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اس کے رشتہ داروں نے انصاف کامطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس دھماکہ سے مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے ۔مقامی افرادنے کہاکہ اس علاقہ میں بلاسٹنگ کے باوجود محکمہ کانکنی کے عہدیدار اس کی پرواہ نہیں کررہے ہیں۔