دوسال پرانا ٹائمز ناؤ کا کلب فرضی ائی ایس ائی ایس’قیمتوں کے کارڈ‘ کے ساتھ غیرمسلم لڑکیوں کے لئے دوبارہ منظرعام پر

,

   

ٹائمز ناؤ پر نشر ایک نیوز کلب سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ پھیلائی جارہی ہے جس میں اینکر راہول سریواستو کہہ رہے ہیں کہ نوجوان ہندوؤں کو کیرالا کے کوچنگ اور ٹیوشن سنٹر میں ورغلانے کاکام کیا جارہا ہے۔

اس دعوی کی حمایت میں نشریات کے دوران غیرمسلم خواتین کے لئے مقرر کی گئی ”قیمت کا کارڈ“ بھی پیش کیاگیا ہے۔

قیمت کی حد مبینہ ہندو برہمن لڑکی کے لئے چھ لاکھ‘ تین لاکھ روپئے جین لڑکی اور سکھ لڑکی کے لئے سات لاکھ روپئے مقرر کئے گئے ہیں۔

مذکورہ نشریات کے ساتھ کیپشن شامل کرتے ہوئے دعوی کیاگیا ہے کہ ائی ایس ائی ایس کیرالا میں ہند و لڑکیاں فروخت کررہا ہے۔ لڑکیو ں کی قیمت ان کی ذات پات کی مناسبت سے ہے۔

اور اس میں مزیدخلاصہ کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ٹیوشن سنٹرس میں تعلیم حاصل کرنے والی مذکورہ ہندؤ لڑکیوں سے جو مسلم لڑکے شادیاں کررہے ہیں وہ انہیں بیرونی ممالک میں فحاشہ کے طور پر فروخت کررہے ہیں۔

گن پت راؤ نامی ایک کی فیس بک پروفائیل سے مذکورہ کلب کی طرف80,000لوگ راغب ہوئے ہیں‘ اور اب تک 3000لوگوں نے اس کو شیئرکیاہے

https://twitter.com/AmitAgarwal9/status/1189208792409366528

شو کے دوران شیو شنکر کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ”اس مرکز میں جہاں ائی ایس ائی ایس کی سرگرمیاں ہیں‘ نوجوان ہندو کو ورغلانے کاکام کیاجارہا ہے’وہ شائد اس سے انکار کریں گے مگر ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ کوچنگ سنٹرس اور ٹیوشن کلاسس کا خلیفہ کے ایجنٹس چلارہے ہیں۔

پراسرار شرح کارڈ جو آپ کے اسکرین پر تقسیم کیاجارہا ہے۔ یہ وہی کارڈ ہیں‘ خواتین اورحضرات جو مرعات کے قابل ہیں۔

اس کی طرف غور سے دیکھیں جو شرح کارڈ کہہ رہا ہے‘ مذہب‘ عقیدے کے اوپر قیمت رکھی گئی ہے‘ اگر آپ اس کو شرح کارڈ کو قریب سے دیکھیں‘ آپ دیکھ سکیں گے خواتین او رحضرات آپ دیکھ سکیں گے دلچسپ تفصیلات۔

خواتین اورحضرات میں آپ کو بتانا شروع بھی نہیں کرسکتا کہ اس قدر اس شرح کارڈ پر فائن پرنٹ ہے‘ تاکہ ہندوؤں کو‘ نسلی برہمنوں کو مذہب تبدیل کرنے پر پانچ لاکھ روپئے مقرر کئے گئے ہیں‘ آپ کو پانچ لاکھ روپئے ادا کئے جائیں گے۔

ایک ہند برہمن لڑکی پانچ لاکھ روہئے‘ سات لاکھ سکھ پنجابی لڑکی‘ گجراتی برہمن کے لئے بھی اتنی ہی قیمت‘ ہندو شیریہ لڑکی کے لئے چار اور ساڑھے چار لاکھ روپئے۔

ہندو اوبی سی‘ ایس سی‘ ایس ٹی کے لئے دولاکھ‘ بدھسٹ لڑکی کے لئے ایک یادیڑھ لاکھ اور ایک جین لڑکی کے تین لاکھ‘ مذکورہ خلیفہ نے آپ کے عقیدے کے مطابق آپ کی قیمت کا تعین کیاہے“

جھوٹی خبر قدیم چھیڑ چھاڑ والے ایک فوٹو پر ہے
مذکورہ ’شرح کارڈ“ جس کو ٹائمز ناؤ پر نشر کیاگیاتھا‘ الٹ نیوز نے اس کی حقیقت سامنے لائی ہے جو2017جون میں نشر کیاگیاتھا

https://twitter.com/TimesNow/status/878261542130790401

مگر پمفلٹ پچھلے کئی سالوں سے ان لان سربراہ کیاجارہا ہے اور الٹ نیوز 5فبروری2010کے ابتدائی ایام میں اس کی تلاش کرنے میں ایک بلاگ میں تلاش کرنے میں کامیاب رہا جس کا عنوان ’سکھ اور اسلام“ ہے۔

مذکورہ ’شرح کارڈ‘ کے جھوٹے ہونے کے کئی شواہد اس میں اجاگر ہوئے ہیں۔ اس کے ایک لائن جس میں ”اللہ نام پر جو نہایت مہربان اور فائدہ اٹھانے والا ہے“۔

جبکہ عام طور پر اس کی شروعات کچھ اس طرح ہے کہ ”اللہ کے نام پر جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے“۔

ٹائمز ناؤ اور سوشیل میڈیاپر پھیلائے جارہے پیغام میں دعوی کیاگیا ہے کہ مذکورہ کارڈ کی اشاعت خلیفہ نے کی ہے۔

اس طرح کی غلطی کوئی اسلامی تنظیم کس طرح کرسکتی ہے۔تاہم قلب نما تصویر پمفلٹ کے بالائی حصہ میں ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے فوٹو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

بندوق نما تصویر جو قلب میں پیوست ہے وہ حزب اللہ کا پرچم ہے جو لبنانی شیعہ اسلامی دہشت گردوں کا گروپ ہے۔قلب نما تصویر پوری آزادی کے ساتھ 2006سے پھیلائی جارہی ہے۔

اس جھوٹی خبر کو کئی جھوٹی خبرو ں کی ویب سائیڈ جیسے ہندوتوا انفو‘ جاگروک بھارت اور ہندوستان ایکسٹینس نے فبروری 2016میں شائع کی تھی۔

سال2010میں شیو سینا کے ترجمان سامنا میں بھی یہ خبر شائع کی گئی تھی۔

سال2017میں اور 2018میں دوبارہ فرضی شرح کارڈ کا خلاصہ کرنے کے بعد بھی ٹائمز ناؤ نے اب تک اس غلط جانکاری کو ہٹایا نہیں ہے