دونوں شہروں میں آج جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم

   

حیدرآباد 27ستمبر ( راست ) آل انڈیا مسلم لیگ کے زیراہتمام سہ روزہ بین المسالک سیرت النبیؐ کانفرنس کے ضمن میں جلسہ آمد رسولؐ 28ستمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی زیر نگرانی مولانا محمد عبدالستار مجاہد قومی صدر آل انڈیا مسلم لیگ منعقد ہوگا ۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء قائدین مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید لائق علی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ نعت شریف عقیل قادری و حبیب صدیقی پیش کریں گے ۔
٭٭ جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فلٹر بارہ دری میں 12ربیع الاول جمعرات بعد ظہر مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیراہتمام جشن میلاد نور مجسم زیر سرپرستی مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ منایا جائے گا ۔ نگرانی حضرت ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری چشتی قادری کریں گے ۔ خطبہ میلاد النبیؐ مولانا محمد بشیر احمد یعقوبی پڑھیں گے ۔ بعد ازاں قرأت و نعت کے بعد مولانا شاہ محمد عبدالقدیر قادری ، مولانا حافظ غلام خواجہ سیف اللہ کے علاوہ دیگر علماء کرام کے خطابات ہوں گے ۔
٭٭ 12ربیع الاول بروز جمعرات مسجد نورانی قلعہ گولکنڈہ میںخطبہ میلاد 10بجے دن زیرنگرانی مولانا سید عبدالحمید حسینی قادری جاوید پاشاہ مقرر ہے ۔ مولانا مفتی مجاہد علی نقشبندی قادری خطبہ میلاد پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ بعد ازاں زیارت آثار مبارک کا بھی نظم ہے ۔
٭٭ ابو الفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام محفل میلاد النبیؐ کی نشست و جشن میلاد پاکؐ 28ستمبر بروز جمعرات مقرر ہے ۔ بعد نماز فجرعلاقائی تعلیمی بیداری ریلی کا آغاز مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازی شکر گنج سے ہوگا ۔ 8بجے صبح مسجد ہذا میں خطبہ میلاد مولانا ڈاکٹر سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری نقشبندی دیں گے ۔ مختصر خطاب و محفل نعت شہ کونینؐ و خصوصی دعا ہوگی ۔
٭٭ جشن میلاد النبی ؐ زیراہتمام رحمت مصطفے ؐ میموریل سوسائٹی بروز جمعرات 28ستمبر بعد نماز ظہر مسجد علی اکبری پہاڑی شریف ابو شیر کالونی میں مقرر ہے ۔ زیرنگرانی الحاج سید پیر پاشاہ حسینی خدانمائی نگرانی کریں گے ۔ جناب محمد اکبر الدین کی قرات سے آغاز ہوگا ۔ مہمان خصوصی حافظ سید نور الاصفیاحسینی خدانمائی ، جناب سید شاہ محمد حسن قادری شرفی ، جناب عبدالسلام عادل سیرت النبیؐ بیان کریں گے ۔ نعت رسول حافظ سید نور الحمید اللہ حسینی خدانمائی سنائیں گے ۔ جناب سید حمید اللہ حسینی خدانمائی انتظامات کریں گے ۔ جناب حافظ ہاشم حسینی ، سرکاردوعالم سلام پیش کریں گے ۔
٭٭ جشن عظمت میلاد خاتم النبینؐ زیر صدارت ابوالدرجات حافظ و قاری مولانا مفتی پیر غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری امیر انٹرنیشنل مسلم تحریک تحفظ سنیت بتاریخ 12ربیع الاول بروز جمعرات بعد نماز عصر مقرر ہے ۔
٭٭ جشن عظمت میلاد خاتم النبینؐ زیر صدارت ابوالدرجات حافظ و قاری مولانا مفتی پیر غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری امیر انٹرنیشنل مسلم تحریک تحیفظ سنیت 12ربیع الاول بروز جمعرات بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ جشن کا انعقاد مسجد قباء سلیمان نگر جی ایم ایم پہاڑی میں عمل میں آئے گا ۔
٭٭ مسجد سیدنا عمر فاروق ؓ واحد نگر اولڈ ملک پیٹ میں 12ربیع الاول بروز جمعرات بعد نماز ظہر جلسہ میلاد النبیؐ مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ من اللہ علوی شطاری کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ جشن عید میلاد النبیؐ و زیارت آثار مبارک چھلہ وارث گلشن بارگاہ حضرت یزدانی حافظ علی شاہ وارثیؒ بندل گوڑہ عثمان باغ 12ربیع الاول بروز جمعرات بوقت دوپہر 2:30 تا 5:30 بجے شام مقرر ہے ۔ نگرانی حضرت قاضی قطب حافظ و ارثی المعروف نور علی شاہ وارثی کریں گے ۔
٭٭ عظمت مصطفیؐ کانفرنس و فیضان نقشبندی درگاہ حضرت سید شاہ نور العلی حسنی الحسینی نقشبندی قادری ؒ باغ قادر الدولہ رین بازار یاقوت پورہ میں 28ستمبر کو بعد عشاء مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری نقشبندی بعنوان حضور اکرم کی تعلیمات پر خطاب کریں گے ۔ بعد نماز ظہر تا عصر زیارت آثار مبارک کا اہتمام ہوگا ۔
٭٭ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں بعد نماز فجر تلاوت قرآن مجید و محفل درود و محفل نعت شریف منعقد ہے ۔ صبح 7 بجے مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری نقشبندی خطبہ دیں گے ۔ خصوصی دعا ہوگی اور بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ سلام پیش کیا جائے گا ۔ بعد نماز مغرب جلسہ عظمت مصطفیٰ ؐ منعقد ہے ۔ اس جلسہ کا آغاز حافظ عبدالحکیم کی قرأت سے ہوگا ۔ نعت و منقبت محمد مشتاق میر مصطفے علی خان ، میر صمد علی خان سنائیں گے ۔ مولانا حافظ و قاری سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری نقشبندی ( بعنوان) اصلاح معاشرہ پر خطاب کریں گے ۔
٭٭ جشن عید میلاد النبی ؐ و زیارت آثار مبارک بمقام چھلہ وارث گلشن بارگاہ حضرت یزدانی حافظ علی شاہ وارثی ؒ بنڈلہ گوڑہ عثمان باغ 12 ربیع الاول 28 ستمبر جمعرات دوپہر ڈھائی بجے 2:30 بجے تا 5:30 بجے شام مقرر ہے۔ نگرانی حضرت قاضی قطب حافظ وارثی المعروف نور علی شاہ وارثی سجادہ نشین بارگاہ حضرت غلام یزدانی المعروف حافظ علی شاہ وارثی ؒ و متولی چھلہ وارث گلشن کریں گے۔
٭٭سالانہ جشن عید میلاد النبی ؐ و ماہانہ فاتحہ حضرت منشی سید اسماعیل شاہ صوفی المعروف پاشا حضرت و دلہن بی صاحبہ 13ربیع الاول جمعہ بمقام درگاہ واقع لنگم پلی کاچی گوڑہ نزد ALM Motor Driving School مقرر ہے۔ بعد عصر محفل درود شریف سلام بحضور خیر الانام بعد عشاء محفل نعت و محفل سماع مقرر ہے جس کی نگرانی حضرت صوفی شاہ محمد احمد اللہ اقبال پاشاہ قادری چشتی سجادہ نشین و متولی کریں گے۔
٭٭انتظامیہ جامع مسجد خواجہ گلشن، مہدی پٹنم چوراہا کی اطلاع کے بموجب جامع مسجد خواجہ گلشن میں عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر خطبہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بعد نماز فجر محفل نعت منعقد ہوگی۔ 7:30 بجے صبح نبیرۂ حضرت سید زردعلی شاہ مہاجر مکی مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ صدر مرکزی مجلس قادریہ خطبہ دیں گے۔ عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا ہوگی اور بارگاہ رسالت مآب ؐ میں نذرانہ سلام پیش کیا جائے گا۔
٭٭آل انڈیا مسلم لیگ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین المسالک سیرت النبی ؐ کانفرنس کے ضمن میں جلسہ آمد رسول ؐ 28 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہیر پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی زیر نگرانی خادم قوم و ملت مولانا محمد عبدالستتار مجاہد قومی صدر آل انڈیا مسلم لیگ منعقد ہوگا جس کو مختلف مکاتب فکر کے علماء قائدین مخاطب کریں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری سید لائق علی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ نعت شریف عقیل قادری و حبیب صدیقی پیش کریں گے۔
٭٭ مسجد قباء مدینہ نگر ( بی ) بلاک یاقوت پورہ میں جلسہ میلادالنبی ؐ 13 ربیع الاول 29 ستمبر کو بعد نماز مغرب تا عشاء ( سہ روزہ ) 29 ، 30ستمبر و یکم اکٹوبر منعقد ہوگا۔ مولانا عامر خاں شاذلی 12 ربیع الاول کو خطاب کریں گے۔ 13 ربیع الاول کو مولانا شیخ احمد آثار مبارک کی زیارت 29 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ مسجد ہذا میں کرائی جائے گی۔ زیارت آثار مبارک برائے خواتین جمعہ 21 ستمبر کو بعد نماز عصر تا مغرب لطیفیہ المنصور ہاسپٹل پر کرائی جائے گی۔
٭٭ مسجد حضرت سید شاہ عباد اللہ قادریؒ چنچلگوڑہ شاہ کالونی میں 12ربیع الاول کو جشن میلادالنبی زیر نگرانی سید کلیم اللہ شاہ قادری مقرر ہے۔ علمائے کرام کا خصوصی خطاب ہوگا۔ بعد ظہر درود کی محفل اور سورہ یٰسین کی تلاوت ہوگی۔
جلسہ میلادالنبیؐ
حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (راست) مسجد باغ جہاں آراء میں صبح 10:30 بجے تا 2 بجے دن جلسہ میلادالنبیؐ مقرر ہے۔ مولانا محمد شعیب احمد قادری، مولانا سلمان نسیم، مولانا سید محمد حسینی قادری اور مولانا فیض الدین زبیر کا خطاب ہوگا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد تمام جہانوں کیلئے رحمت
سیرت رسول ؐ پر عمل ہی سے نجات ممکن۔ مولانا جعفر پاشاہ کا خطاب
حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( راست ) حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں مرکزی جلسہ سیرت النبی ؐ منعقد ہوا۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے صدارت کی۔ جلسہ کا آغاز مولانا محی الدین احمد حسامی کی قر￿ت کلام پاک سے ہوا۔ بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت مولانا محمد عابد حسامی اور مصطفی صدیقی حسامی نے پیش کیا۔ اس کے بعد سلسلہ وار خطابات کاآغاز ہوا۔مولانا سید محی الدین حسامی، مولانا شیخ طاہر حسامی، مولانا عبدالباقی، مولانا حافظ قاضی معز الدین قادری چشتی حسامی، مولانا ڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامی نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آخر میں صدر جلسہ کا خصوصی خطاب ہوا۔ مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے پہلے عرب میں جاہلیت عام تھی، انسانیت کا کوئی پاس و لحاظ نہیں تھا، بھائی بھائی کا نہ تھا، بچیوں کو زندہ دفن کردیا جاتا تھا، ان حالات میں اللہ تعالیٰ نے نبی رحمت ؐ کو مبعوث فرمایا۔ مولانا نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پیارے نبیؐ کو سارے جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا۔ انہوں نے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے نوجوانوں سے کہا کہ ہم جس کے آنے کی خوشی منارہے ہیں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنا، برائیوں سے بچنا اور دیگر منکرات سے بچنا چاہیئے۔ مولانا نے جلوس محمدیؐ کے متعلق کہا کہ جلوس میں شرکت کرنے والے حضرات ادب کا پورا پورا لحاظ رکھیں ، غیر شرعی رسوم سے اجتناب کریں، نماز کے وقت فوری نماز پڑھنے کی طرف متوجہ ہوں، ایسا نہ ہو کہ ہمارے حرکات سے ہری گنبد میں آرام فرمانے والے آقا کو تکلیف کا باعث بنیں۔ مولانا جعفر پاشاہ نے کہاکہ میلاد کے موقع پر زیادہ سے زیادہ درود شریف کے نذرانے پیش کریں۔ نعتیہ محفلیں منعقد کریں اور آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں۔ مولانا نے کہاکہ معاشرہ میں برائیوں کا چلن ہوچکا ہے لوگ دین کے احکام سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ مولانا کی دعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔