دونوں شہروں میں نماز تراویح

   

ایک پارہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ ۔( راست ) ۔ مسجد صفہ ‘ جانکی نگر‘ ٹولی چوکی میںحافظ سید عمادالدین احتشام چاند رات سے ایک پارہ سنائیں گے اور جاوید صاحب کا قرآن کا ترجمہ ہوگا ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.15 کو ہوگی ۔ خواتین کیلئے تراویح مسجد کے روبرو علحدہ شیڈ میں ہوگی جس میں حافظ مُرسلین ڈیڑھ پارہ سنائیں گے‘ خواتین کی نماز عشاء ٹھیک 8.30 بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد عمر بن خطابؓ صوبیدار علی خاں روڈ نئی سڑک چنچل گوڑہ میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ محمد عبدالجبار خاں ایک پارہ تلاوت کریں گے ۔ نماز عشاء 8-45 بجے ادا کی جائے گی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام رہے گا ۔۔
٭٭ مسجد الحبیب ضیا گوڑہ کاروان ساہو میں چاند رات سے حافظ محمد جمیل نماز تراویح میں ایک پارہ سنائیں گے ۔ تفسیر و ترجمہ خطیب حافظ ریحان سلفی کریں گے ۔ نماز تراویح 9 بجے ہوگی ۔۔
سوا پارہ
٭٭ جامع مسجد طور قاضی پورہ میں چاند رات سے مولانا حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ تلاوت کریں گے ۔ نماز عشاء 8-45 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں چاند رات سے حافظ میر برکت علی نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ دارالعلوم النعمانیہ کے فارغین حفظ چاند رات سے نماز تراویح میں سوا پارہ قرآن مجید اپنے نام کے محاذی مساجد و مراکز میں سنا رہے ہیں ۔ حافظ محمد عبدالقیوم نعمانی مسجد عزیز النساء اعظم شاہین نگر ، حافظ وجیہ اللہ سبحانی جامع مسجد باغ جہاں آرا ، حافظ محمد معز الدین مکرم مسجد درگاہ اسد اللہ شاہ گنج ، حافظ محمد عبدالحکیم مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر ، حافط محمد ناصر شریف مسجد محمودہ بیگم مولیٰ علی ، حافظ غلام انور خاں کامپلکس نزد مادنا پیٹ ، حافظ سید واحد علی مسجد سارہ وٹے پلی ، حافظ سید احمد غوری مسجد بلال غوث نگر نواب صاحب کنٹہ ، حافظ محمد عبدالوحید مسجد سالار جنگ کاماٹی پورہ ، حافظ سید من اللہ حسینی مسجد عبدالرزاق ترپ بازار ، حافظ محمد سیف الدین مسجد قبا شاہین نگر ، حافظ محمد وسیم اکرم مسجد لال نارائن پیٹ ، حافظ مرزا ندیم بیگ نقشبندی مسجد اکبریہ غازی بنڈہ ، حافظ اسمعیل علی خاں مسجد داؤد پاشاہ روپ لال بازار ، حافظ خواجہ معید الدین سفیان مسجد تکیہ ظہور شاہ سید علی چبوترہ ، حافظ محمد محبوب پاشاہ مسجد رحمانی یادگیر ، حافظ عبدالعزیز مسجد مدینہ قاضی پیٹ ، حافظ عبدالرحمن سمیر مسجد فردوس امجد الدولہ باغ ، حافظ محمد مجاہد مسجد رضیہ غوث فرسٹ لانسر ، حافظ سید سمیع اللہ حسینی مسجد نعمت اللہ قادری پرگی ، حافظ احمد رضا مسجد گنگاوتی ، حافظ محمد محبوب مسجد بیدم چرلہ ، حافظ محمد صلاح الدین مسجد عبدالرزاق ادونی اور حافظ صالح بن احمد مسجد بلال مشیر آباد ۔۔
٭٭ آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی ؒ روبرو چارمینار بس اسٹانڈ پنچ محلہ میں چاند رات تا 26 رمضان تک حافظ محمد مہتاب الدین طیب نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ قرآن مجید سنائیں گے۔۔
٭٭ مسجد چمکورہ خلوت میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ محمد جواد صدیقی سوا پارہ سنائیں گے ۔۔
٭٭ مسجد غوثیہ گلشن مغل نگر رنگ روڈ کاروان میں رمضان المبارک کی چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ محمد قادری روزانہ سوا پارہ تلاوت کریں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد قطب شاہی لنگر حوض میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ محمد نور الدین روزانہ سوا پارہ تلاوت کرینگے ۔۔
٭٭ مسجد بندہ شاہ صاحب قبلہؒ ریاست نگر میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ محمد افروز عطاری سوا پارہ سنائیں گے نماز عشاء 8-15 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ موتی مسجد آسمان جاہی چنچل گوڑہ میں چاند رات سے مولانا محمد خالد سوا پارہ سنائیں گے ۔ ترجمہ و مختصر تفسیر بھی سنائی جائے گی ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ادا کی جائے گی ۔۔
٭٭ مسجد حبیبیہ قیصر نگر راما رام قطب اللہ پور میں حافظ منتظر روزانہ سوا پارہ سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ جامع مسجد عثمانیہ ملک پیٹ پلٹن میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ محمد عبدالجلیل قادری سوا پارہ تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
دیڑھ پارہ
٭٭ جامع مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں چاند رات سے روزانہ نماز تراویح میں حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم دیڑھ پارہ کلام پاک سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8-45 بجے ہوگی ۔ نماز تراویح میں تلاوت شدہ آیات کی مختصر تشریح جناب خلیل الرحمن پیش کریں گے ۔ خواتین کے لیے پردے کا نظم رہے گا ۔۔
2 پارے
٭٭ مسجد محبوبی اندرون درگاہ محبوب الہ حضرت خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں چاند رات سے مولانا حافظ محمد انتظار احمد نماز تراویح میں دو پارہ تلاوت کریں گے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ چاند رات سے مسجد قبا گڈس شیڈ نامپلی قریب کریمنل کورٹ میں نماز تراویح میں دو پارے سنائیں گے ۔ نماز عشاء 10-30 بجے ہوگی ۔۔
3 پارے
٭٭ چاند رات سے نماز تراویح میں دارالعلوم النعمانیہ کے فارغین حفظ روزانہ تین پارے حافظ شیخ اسلم مسجد لعل علی خان چیلہ پورہ ، حافظ محمد عبدالواحد مسجد چیلہ پورہ ، حافظ محمد عبدالعظیم جامع مسجد حافظ ڈنکا ، حافظ علی محمد نقشبندی مسجد پیارو میاں مصری گنج ، حافظ مرزا فصیح الدین بیگ مسجد خلفائے راشدین چشمہ ، حافظ کلیم موسی خاں مسجد یسین سید علی چبوترہ ، حافظ میر ناصر علی خاں جامع مسجد جہاں نما ، حافظ محمد عقیل مسجد محمدیہ کنچن پھول باغ ، حافظ محمد شریف مسجد لنگم پلی ، حافظ محمد عبدالقادر راشد مسجد محمدیہ لنگر حوض میں سنائیں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد ہارون سوریدا ایرہ کنٹہ پہاڑی شریف روڈ میں نماز تراویح میں چاند رات سے تین پارے حافظ عثمان بن عبدالرحیم یمنی سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8-15 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ چاند رات سے مسجد قبا گڈس شیڈ نامپلی قریب کریمنل کورٹ میں نماز تراویح میں مفتی کلیم الرحمن تین پارے سنائیں گے ۔ عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔
٭٭ جامع مسجد چوک میں حافظ سید شاہ مرتضی علی صوفی حیدر نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے تلاوت کریں گے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ جامع مسجد چوک میں نماز تہجد روزانہ 3 پارے حافظ احمد عبدالحی تلاوت کرینگے ۔ نماز تہجد 2 بجے رات پر ہوگی ۔۔
٭٭ چاند رات سے مسجد محمدی بیرون فتح دروازہ تکیہ جمال بی میں حافظ محمد رضوان قیصر روزانہ تراویح میں تین پارے سنائیںگے ۔۔
٭٭ مسجد محمدیہ غوری جمعرات بازار مین روڈ میں نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔ مولانا محمد ایوب نقشبندی نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے سنائیں گے ۔۔
٭٭ مسجد دریبہ بیگم بازار چھتری میں نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔ حافظ ابراہیم روزانہ ترایح میں 3 پارے سنائیں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد افضل گنج میں نماز تراویح میں روزانہ 3 پارے حافظ محمد غوث الدین قادری تلاوت کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد کوثر صالح نگر گولکنڈہ میں چاند رات سے نماز تراویح میں حافظ محمد عدنان القادری روزانہ 3 پارے سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے مقرر ہے ۔۔
٭٭ جامع مسجد کمان سوکھی میر دودھ باؤلی میں حافظ و قاری رضوان پہلے دہے میں روزانہ تین پارے سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔
٭٭ مسجد حافظ محمد علی خان بیت النور قادری ہلز نزد پلر نمبر258 راجندر نگرچاند رات سے 10 رمضان المبارک تک حافظ و قاری محمد خالد نظامی روزانہ تین پارے اور دوسرے عشرے میں روزانہ دو پارے سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔ خواتین کیلئے پردے کا معقول انتظام رہیگا۔
5 پارے
٭٭ مسجد ببر الدین شاہؒ نزد درگاہ یوسفین ؒ میں حافظ سید صادق علی شرفی روزانہ 5 پارے سنائیں گے ۔
٭٭ جامع مسجد خورشید جاہی نامپلی ریلوے اسٹیشن میں چاند رات سے نماز تراویح میں روزانہ 5 پارے حافظ محمد عبداللہ قادری سنائیں گے ۔۔
٭٭ لمرا گارڈن فنکشن ہال ٹولی چوکی میں چاند رات سے مولانا حافظ شیخ محمد محی الدین شفیق نقشبندی نماز تراویح میں روزانہ 5 پارے سنائیں گے ۔ نماز عشاء 8-30 بجے ہوگی ۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام رہے گا ۔۔
٭٭ ماسٹر مائینڈس ہائی اسکول شمع کالونی وٹے پلی میں نماز تراویح میں حافظ محمد احمد برکتی روزانہ 5 پارے تلاوت کرینگے۔۔
٭٭ جامع مسجد باسطیہ قدیم ملک پیٹ پانی کی ٹانکی میں چاند رات سے حافظ محمد ایوب علی خاں و حافظ محمد یونس علی خاں نماز تراویح میں 5 پارے سنائیں گے ۔۔
6 پارے
٭٭ قلعہ گولکنڈہ چھوٹا بازار کے روز فنکشن ہال میں چاند رات سے حافظ سید ریحان اللہ قادری روزانہ 6 پارے تلاوت کرینگے ۔ نماز عشاء 8-45 بجے مقرر ہے ۔۔
10 پارے
٭٭ جامع مسجد فاروق اعظم ہمت پورہ میں چاند رات سے 2 رمضان تک روزانہ 10 پارے حافظ و قاری عامر سنائیں گے۔ عشاء کی نماز 8:30 بجے ہوگی۔
نماز تہجد
٭٭ حافظ و قاری محمد معین الدین قادری ملتانی روزانہ مسجد تمیمی مراد محل تالاب کٹہ میں نماز تہجد میں2 پارے سنائیں گے ۔ جماعت ٹھیک دو بجے ہوگی۔
مسجد عامرہ میں نماز تراویح
٭٭ مسجد عامرہ عابڈس میں چاند رات سے جدید مسجد میں عشاء کی نماز 8-30 بجے ہوگی، اور فوری بعد 5 پارے جدید مسجد میں اور قدیم مسجد میں سوا پارہ تراویح میں سنائے جائیں گے۔ لیٹ نائیٹ والوں کیلئے قدیم مسجد میں 10:30 بجے عشاء ہوگی اور اس کے بعد 5 پارے تراویح میں سنائے جائیں گے۔
نماز تراویح برائے خواتین
٭٭ نماز تراویح برائے خواتین کا اہتمام چاند رات سے ریان ہائی اسکول ٹپہ چبوترہ میں کیا گیا ہے۔ حافظ محمد سہیل احمد نماز تراویح میں روزانہ دیڑھ پارہ تلاوت کریں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔
شمس آباد کی مساجد میں نماز تراویح
شمس آباد۔/22 مارچ، ( سیاست نیوز)مسجد عمر فاروق ؓ نزد ریلوے کمان میں حافظ فیض اللہ روزانہ ایک پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء ٹھیک 8:45 بجے ہوگی۔ خواتین کیلئے پردے کے ساتھ علحدہ انتظام کیا گیا ہے۔
سوا پارہ
٭٭ جامع مسجد شمس آباد میں حافظ و قاری محمد فہد خان نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
٭٭ مسجد نور و منور سات امرائی میں حافظ محمد یونس روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
٭٭ مسجد عائشہ قاضی گلی میں حافظ محمد اظہر روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
٭٭ مسجد محمدیہ مہدی گارڈن میں حافظ محمد ارشدا روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
٭٭ مسجد شریفہ مظفر سورج گارڈن میں حافظ و قاری محمد احمد روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:15 بجے ہوگی۔
٭٭ مدینہ مسجد احمد نگر میں حافظ و قاری محمد فہیم خان روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء ٹھیک 8:30 بجے ہوگی۔
٭٭ مسجد رفیع داور سعادت کالونی میں حافظ محمد فیض روزانہ سوا پارہ سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
تین پارے
٭٭ مسجد گوہر معین محلہ میں حافظ محمد جاوید الدین نقشبندی روزانہ تین پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
٭٭ قطب شاہی مسجد بس اسٹانڈ میں حافظ محمد مصطفی سہیل نقشبندی روزانہ تین پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
٭٭ مسجد عبدالرحمن اکبر خان کالونی میں حافظ محمد عبدالخالد روزانہ تین پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
٭٭ ارم گارڈن میں حافظ ارشاد علی قاسمی روزانہ تین پارے سنائیں گے۔ عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی۔
پانچ پارے
٭٭ مسجد واحد النساء خواجہ گوڑہ میں حافظ حمید الدین روزانہ پانچ پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
٭٭ مسجد نوری سدانتی میں حافظ و قاری محمد فیروز عالم روزانہ پانچ پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
٭٭ مسجد مصطفی ترکاری مارکٹ میں حافظ و قاری محمد فیاض قاسمی روزانہ پانچ پارے سنائیں گے۔ نماز عشاء 8:30 بجے ہوگی۔
سماعت قرآن برائے خواتین وطالبات
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( راست ) : محترمہ تہنیت قطب الدین کی اطلاع کے بموجب سہ روزہ سماعت قرآن برائے خواتین و طالبات پہلی دوسری اور تیسری رمضان کو روز لینڈ کالونی ، سعید آباد مکان 16-1-18/13 میں صبح 8 بجے سے ایک بجے دن مقرر ہے ۔۔
٭٭ متصل مسجد جعفریہ صنعت نگرمیں23 تا 30 مارچ بعد نماز ظہر سماعت قرآن میں تین پارے مع ترجمہ وتفسیر مقرر ہے ۔ تلاوت قرآن مجید حافظہ رمصیاء افشین کریں گے ،ترجمہ وتفسیر ڈاکٹرمفتیہ ناظمہ عزیز مؤمناتی شیخ الفقہ جامعۃ المؤمنات بیان کریں گے ۔
اجتماعی تربیتی اعتکاف
حیدرآباد۔/22 مارچ، ( راست ) تحریک اسلامی کی جانب سے چاند رات سے سنی مرکز مسجد گُل بانو نامپلی میں 30 روزہ اجتماعی تربیتی اعتکاف کا آغاز ہوگا۔ روزانہ سماعت قرآن کے علاوہ دن میں حلقے لگائے جائیں گے ۔ حلقوں میں مبلغین تحریک اسلامی شرکاء ، معتکفین کو نماز کا طریقہ ، فرائض، واجبات ، وضو و غسل کا طریقہ، فرائض اور نماز جنازہ کا طریقہ و مختلف دعائیں اور سنن مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ عملی تربیت دیں گے۔ مولانا مفتی محمد آصف بلال قادری و مولانا مفتی محمد فاروق رضا قادری و دیگر علماء کے خطابات ہوں گے۔
تحفہ رمضان المبارک
حیدرآباد۔/22مارچ، ( راست ) (لاسا لمسا چائے )کمپنی کی جانب سے ایک کتاب بعنوان ’’ طریقہ نماز ‘‘ تالیف مولانا محمد محبوب عالم خان اشرفی نے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب کو کمپنی لاسا لمسا چائے معظم جاہی مارکٹ اور لبرٹی ٹی کمپنی روبرو کیر ہاسپٹل سے مفت حاصل کرسکتے ہیں۔