نئی دہلی : ہندوستان میں گزشتہ دو یوم کے دوران مختلف ملکوں سے آنے والے 39 بین الاقوامی مسافرین کورونا وائرس انفیکشن کے ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ پڑوسی ملک چین کے بشمول کئی ملکوں میں کووڈ۔ 19 کے کیس اچانک بڑھنے لگے ہیں ۔ جو بھی بین الاقوامی مسافرین ملک پہنچ رہے ہیں ان کے کورونا ٹسٹ کئے جارہے ہیں ۔ دو روز میں اس طرح کے 6 ہزار ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 39 پازیٹیو پائے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت فی الحال انٹرنیشنل فلائیٹس پر پابندی عائد کرنے پر غور نہیں کررہی ہے ۔ جاپان ، چین ، سنگاپور اور بعض دیگر ملکوں سے آنے والے مسافرین کیلئے آئندہ ہفتہ سے ایرسویدھا پورٹل دوبارہ متعارف کرنے کا امکان ہے ۔