دو ریاستوں میں اوچھی سیاست افسوسناک: مایاوتی

   

لکھنؤ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے راجستھان کانگریس حکومت کے ذریعہ یوپی حکومت سے طلبہ کو گھر بھیجنے کے لئے خرچ ہوئے 36.36 لاکھ روپئے کے مطالبے کو غیر انسانی بتاتے ہوئے کہا کہ دو پڑوسی ریاستوں کے درمیان ایسی سطحی سیاست کافی تکلیف دہ ہے ۔ مایاوتی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا۔ راجستھان کی کانگریس حکومت کی جانب سے کوٹہ سے تقریبا 12 ہزار طلبہ و طالبات کو واپس ان کے گھر بھیجنے پر خرچ کے طور پر یوپی حکومت سے 36.36 لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ راجستھان حکومت کی دیوالیہ پن اور غیر انسانیت کو ظاہر کرتا ہے ۔