دو ہندوستان بنائے گئے ہیں‘ ایک امیروں کے لئے اور ایک غریبوں کے لئے‘ خلاء بڑھتا جارہا ہے۔ راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر نے ایک امیروں کا اور ایک غریبوں کا‘ ہندوستان بنانے کا حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے نشانہ بنایا او رکہاکہ دونوں کے درمیان کے خلاف بڑھتا جارہا ہے۔

صدر جمہوریہ کے خطبہ پر اظہار تشکر کی تحریک کے دوران اپوزیشن کی جانب سے سب سے پہلے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشترکہ ایوان سے کئے گئے خطاب نے ایک اسٹرٹجیک سونچ کے بجائے ملک کو درپیش مرکزی چیالنجوں اور ”بیوروکریٹس کے ائیڈیاز کی فہرست“ چھوا نہیں ہے۔

مذکورہ کانگریس قائد نے دعوی کیاکہ مذکورہ صدراتی حکومت میں بے روزگاری کاذکر نہیں کیاگیاہے۔

گاندھی نے الزام لگایاکہ یہاں پر دو ہندوستان ہیں ایک امیروں کے لئے ایک غریبوں کے لئے اوردونوں کے درمیان کا خلاء بڑھتا جارہا ہے‘ اور وزیراعظم نریندر مودی پرزوردیا کہ وہ اس حکومت کی جانب سے بنائے گئے دوہندوستانوں کو ایک جگہ لانے کی کوشش شروع کردیں۔

انہوں نے دعوی کیاکہ ہندوستان کی 40فیصد دولت ایک منتخب افراد کے پاس چلی گئی ہے۔

گاندھی نے کہاکہ آج84فیصد ہندوستانیوں کی آمدنی کم ہوگئی ہے جو انہیں غربت کی جانب دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایاکہ ’میک ان انڈیا‘ممکن نہیں ہے کیونکہ غیر منظم شعبہ مکمل طور پرتباہ ہوگیاہے۔