دبئی۔ نیوزی لینڈمیںپانچ میچوں کی رواں ونڈے سیریزمیں ہندوستان کے اب تک کے مایوس کن مظاہروں کے باوجود آئی سی سی کی تازہ ترین ونڈے درجہ بندی میں مہمان ٹیم کے لیے کچھ مثبت نتائج سامنے آئے ہیں کیونکہ دیپتی شرما دو مقامات کے فائدہ سے بیٹرس کی درجہ بندی میں 18 ویں اور بولروںکی درجہ بندی میں بھی چھ مقامات کی ترقی سے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ تیسرے ونڈے میں دیپتی کی ناقابل شکست 69 رنز نے اسے بیٹرس کی درجہ بندی میں دو مقامات کا فائدہ پہنچایا۔