شمس آباد میں ٹی آر ایس کا احتجاج، پرکاش گوڑ کی شرکت
شمس آباد ۔ 13 نومبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ہدایت پر جمعہ کو پوری ریاست میں احتجاج کے پیش نظر شمس آباد تحصیلدار آفس کے روبرو منعقدہ احتجاجی دھرنا میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ہمیشہ تلنگانہ کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے۔ نریندر مودی صرف بیرونی ممالک کے دوروں میں مصروف رہتے ہیں انہیں ملک کے عوام کی فکر نہیں ہے۔ وہ صرف کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہی اسکیمات عمل میں لاتے ہیں۔ انہیں عوام کی فکر کرنی چاہئے۔ کے سی آر نے دوراندیشی سے کام کرتے ہوئے ہریتاہرم کے ذریعہ شجرکاری کی جس کی بدولت ہر طرف سرسبزوشادابی ہے اور دو سال میں بہتر بارش ہورہی ہیں۔ دھان کی خریدی سے انکار پر احتجاج کو مزید آگے بھی منعقد کیا جائے گا۔ آر گنیش گپتا ٹی آر ایس سینئر لیڈر نے کہا کہ کے سی آر نے ہر طبقہ کی ترقی کیلئے بلالحاظ مذہب و ملت خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو کمزور کرنے کیلئے ہر موقع پر نظرانداز کررہی ہیں اور ریاست کے بی جے پی قائدین صرف چیف منسٹر کے خلاف بیان کرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں کافی سنجیدہ ہیں۔ ٹی آر ایس قائدین نے شمس آباد تحصیلدار کو یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر کولن سشماریڈی میونسپل چیرپرسن، نیر ٹی تنوی ضلع پریشد ممبر، وجیا منڈل پریشد صدر، وینکٹیش گوڑ، کے چندرا ریڈی کے علاوہ اسمبلی حلقہ کے تمام ڈیویژنس سے قائدین نے شرکت کی۔