دھنکڑ یوم راجستھان پر نیک خواہشات کا اظہار

   

نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے یوم راجستھان پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ نائب صدر کے سکریٹریٹ نے ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں یہ جانکاری دی۔ دھنکھڑ نے کہا کہ شاندار ماضی، متحرک لوک ثقافت اور بہادری کی سرزمین راجستھان کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام لوگوں کو یوم راجستھان پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ یہ ریاست خوشحالی اور مسرت کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہے ۔