دھونی کا سبکدوشی کا کوئی ارادہ نہیں :منیجر

   

نئی دہلی ۔ گزشتہ سال ونڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد سے میدان سے باہر ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی اس وقت سبکدوشی کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔دھونی کے منیجر مہر دیواکر نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اس وقت سبکدوشی کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں ۔ماہی کے نام سے معروف دھونی پچھلے سال ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلے اور ان کے مستقبل کے کیریئر کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔منگل کو اپنی 39 ویں سالگرہ منانے والے دھونی کے منیجر نے تاہم ان کی واپسی کے قوی امکان کا اظہار کیا۔ مہر نے کہا کہ دھونی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہونے پر غورکررہے ہیں۔ دھونی نے اس کے لئے سخت محنت کی ہے ۔ وہ ایک ماہ قبل ہی اپنی آئی پی ایل ٹیم چینائی سوپرکنگز (سی ایس کے ) کے تربیتی سیشن کے لئے چینائی پہنچ گئے تھے ۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) آئی پی ایل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے اور دھونی کے میدان میں اترنے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔اہم بات یہ ہے کہ دھونی کی ٹیم سی ایس کے نے تین مرتبہ آئی پی ایل میں خطاب اپنے نام کیا ہے ۔ دھونی آئی پی ایل کے نو فائنل کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔