دھونی کی کمپنی ’سیون‘ سرفہرست تین ناموں میں شامل

   

حیدرآباد ۔19 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اسپورٹس کی ضروری اشیاء بنانے والی عالمی سرفہرست تین کمپنیوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اور کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی کی جانب سے فروغ دی جانے والی کمپنی سیون بھی شامل ہوچکی ہے ۔ ہندوستان کے مختلف شہروں میں نوجوانوں کی پسند اور ان کی ضروریات کے مطابق اسپورٹس کی اشیاء فراہم کرنے والی دنیا کی تین اہم اور بڑی کمپنیوں میں ’نائیکی‘ کو جہاں پہلا مقام حاصل ہے تو وہیں ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین دھونی کی جانب سے فروغ دی جانے والی کمپنی ’سیون‘ نے دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے جبکہ جرمنی سے تعلق رکھنے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’پوما‘ بھی اس فہرست میں شامل ہے ۔ دھونی کی جانب سے فروغ دی جانے والی کمپنی ’سیون ‘ جوکہ رننگ اور ٹریننگ کے علاوہ دیگر اہم مرحلے میں استعمال ہونے والی اشیاء فراہم کی جاتی ہے چونکہ دھونی ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل تصور کئے جاتے ہیں اس لئے ان کی جانب سے جن اشیاء کی تشہیر کی جارہی ہے اُس کی فروخت کا گراف کافی بلند ہے ۔ کمپنی کی جانب سے فراہم کئے جانے والے اعداد و شمار میں دھونی کے برانڈ کی اشیاء نوجوانوں میں کافی پسند کی جارہی ہیں اور ان کے نام کی وجہ سے اشیاء کی فروخت میں آسانی ہورہی ہے ۔