دہشت گردی روکنے سوشیل میڈیا پر کنٹرول درکار : راوت

   

نئی دہلی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل بپن راوت نے آج بیان دیا کہ دہشت گردی دراصل نئی طرز کی جنگ کے مماثل ہے اور یہ عفریت کی طرح مسلسل ابھر رہی ہے اور اس کی روک تھام کیلئے ریاست کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ سے پھیلنے والے پیغامات اور فنڈز پر روک لگانا ضروری ہے۔ آج وہ ہندوستان کے فلیگ شپ پروگرام ’’رائے سنہا ڈائیلاگ‘‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ گفت و شنید کرنی چاہئے لیکن غیرمشروط طور پر۔ انہوں نے پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت کمزور ملک کے وہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے تاکہ دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالا جاسکے۔ انہوں نے اس قسم کی پالیسی کو برداشت کرنے سے خبردار کیا ہے ۔ انہوں نے انتہاء پسندی کے فروغ اور فنڈز کے پھیلاؤ کیلئے سوشیل میڈیا کو ذمہ دار قرار دیا ہے ۔