دہلی۔ بی ایس ایف کی بس سے لودھی فلائی اور پر اسکوٹر کو ٹکر خاتون کی موت

,

   

پولیس نے کہاکہ مذکورہ بس ڈرائیور جس کی شناخت بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹبل رامیش چندرا شرما کی حیثیت سے ہوئی ہے جس کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

نئی دہلی۔ ایک 28سالہ عورت کی اس وقت موت واقعہ ہوگئی جب بارڈر سکیورٹی فورسیس (بی ایس ایف) کی بس نے مبینہ طور پر اس اسکوٹر کو کچل دیا جس پر مذکورہ عورت اپنے شوہر اور سات سالہ بیٹی کے ساتھ چہارشنبہ کی صبح لودھی فلائی اور سے گذر رہی تھی۔

پولیس نے کہاکہ مذکورہ بس ڈرائیور جس کی شناخت بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹبل رامیش چندرا شرما کی حیثیت سے ہوئی ہے جس کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

یہ واقعہ صبح10:30کے قریب پیش آیا جس میں متاثرہ نیلوفر عالم کو سی اے ٹی ایس ایمبولنس عملے کے موقع پر ہی مردہ قراردیا۔

جبکہ بیٹی خوشی جس کے سر پر چوٹ لگی ہے اور ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور شوہر زمیل(40)جو اسکوٹر

چلے رہے تھے معمولی چوٹیں لگی ہیں ہیں انہیں صفدر جنگ اسپتال لے جایاگیا۔

پڑوسی اشرف علی کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیملی کلاوتی ساران چلڈرن اسپتال جو کناٹ پیلس میں ہیں وہ جارہی تھی جہاں خوشی کا علاج کیاجارہا ہے کیونکہ اسکو دوسال کی عمر سے دورہ پڑتے ہیں۔

ڈی سی پی (ساوتھ ایسٹ) چینموئے بسوال نے کہاکہ ”تحقیقات کے دوران یہ جانکاری ملی ہے کہ بی ایس ایف کی بس تیگری میں عملے کو چھور کر پرگتی میدان کی طرف جارہی تھی جب اس نے لودھی فلائی اور کے اوتار پر ٹو وہیلر کو ٹکر ماری۔

بس کو تحویل میں لے لیاگیاہے اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور بی یس ایف انتظامیہ کو واقعہ کے متعلق جانکاری فراہم کردی گئی ہے“۔

ایک پولیس افیسر نے بتایا کہ اہم بات یہ سامنے آرہی ہے کہ واقعہ کے وقت ملزمین تیزی کے ساتھ گاڑی چلارہاتھا۔

علی نے کہاکہ مدنگیر جو امبیڈکر نگر کے قریب ہے وہاں پر زمیل چکن کی دوکان چلاتا ہے‘ وہیں پر فیملی بھی رہتی ہے۔

واقعہ کے بعد وہاں سے گذرنے والے لوگوں نے پی سی آر اور سی اے ٹی ایس ایمبولنس کو فون کال کیا جس نے زخمیو ں کو اسپتال لے جانے کاکام کیاہے۔

اسپتال میں موجودہ زمیل کے ایک رشتہ دار نے بتایاکہ”ہرہفتہ زمیل اورنیلوفر اپنی بیٹی کو اسپتال علاج کے لئے لے جاتے ہیں۔ ان کے تین بچے ہیں اور نیلوفر کی ان کی دیکھ بھال کرتے تھے کیونکہ زمیل دن بھر کام پر رہتاتھا۔

خوشی کا تمام انحصار دوروں کی وجہہ سے ماں پر تھا۔غفلت‘ تیزڈرائیونگ کا ایک معاملہ شرما کے خلاف نظام الدین پولیس اسٹیشن میں درج کرایاگیاہے۔ جمعرات کے روز نیلوفر کا پوسٹ مارٹم بھی کیاگیا۔